دنیا عجیب و غریب اور دلچسپ چیزوں سے بھری پڑی ہے- لیکن
ہم اپنی زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں اس حد تک مصروف ہوتے ہیں
کہ ان چیزوں تک پہنچ ہی نہیں پاتے- تاہم ہمیں انٹرنیٹ کا شکریہ ادا کرنا
چاہیے جس نے گھر بیٹھے ہی چند غیرمعمولی چیزوں تک ہماری رسائی ممکن بنائی-
دیگر افراد ان چیزوں کی تصاویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر شائع کرتے ہیں اور
دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہم تک پہنچ جاتی ہیں-
|
|
زیرِ زمین نصب کیا جانے والا Heating System کچھ ایسا (تصویر میں) دکھائی
دیتا ہے- عمارت کو گرم رکھنے والا یہ نظام سرد ترین علاقوں میں استعمال کیا
جاتا ہے-
|
|
سینٹ پیٹرک ڈے کے موقع پر شکاگو کے دریا کے پانی کا رنگ سبز کردیا جاتا ہے-
یہ ایک مذہبی اور ثقافتی تہوار ہوتا ہے جو ہر سال 17 مارچ کو منایا جاتا ہے-
|
|
گھونگھے کی انتہائی قریب سے کھینچی جانے والی اس تصویر میں گھونگھے کو پانی
کے قطرے کو پیاس کے بجھانے کے لیے استعمال کرتا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور
یہ منظر ایک لمحے سے بھی کم وقت پر محیط ہوتا ہے-
|
|
کیا کبھی آپ نے گرینیڈ بم اندر نصب مشین دیکھی ہے؟ اگر نہیں تو زیرِ نظر
تصویر میں دیکھ لیجیے-
|
|
یہ آسمان سے گرنے والے شہابِ ثاقب کا ایک ٹکڑا ہے-
|
|
بحری جہاز کی تعمیر کے دوران کھینچی جانے والی ایک تصویر- زیرِ تعمیر بحری
جہاز کسی شاپنگ مال کی مانند لگتا ہے-
|
|
یہ اس شخص کی تصویر ہے جس نے منجمد جھیل پر سر کے بل کھڑے ہونے کا مظاہرہ
کیا-
|
|
برف میں منجمد ہوجانے والے پھولوں کا ایک حسین منظر-
|
|
ٹینک کا اندرونی منظر- یقیناً یہ ایک پیچیدہ مشین ہے-
|
|
مختلف کلپس کی مدد سے تیار کی جانے والی گیند-
|
|
ایک مشروم کے اوپر اگنے والا دوسرا مشروم-
|
|
یہ ایک حقیقی منظر ہے- اس درخت کا جھکاؤ انتہائی
طاقتور ہواؤں کا کمال ہے- |