بہت ہوگیا٬ ان علامات کے بعد تو ہوش کے ناخن لیں

ہم اکثر سنتے ہیں آپ بہترین غذا انسان کے جسم کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے- لیکن ہم “ بہترین غذا “ سے ناواقف ہوتے ہیں- تاہم چند واضح علامات یا بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ہمارے جسم میں کس چیز کی کمی ہے؟ وہ کونسی علامات ہیں اور جسم میں موجود اس کمی کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ مختلف بیماریوں کا شکار رہتے ہیں٬ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں-
 

Digestion issues
اگر آپ کو اکثر قبض یا پھر دست کی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں فائبر کی کمی ہے- ڈاکٹروں کے مطابق اس صورتحال میں آپ کو گندم کا استعمال بڑھانا چاہیے- اس کے لیے آپ گندم سے تیار کردہ پاستا بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ آپ کی آنتوں کے لیے مفید ثابت ہوگا-

image


Delayed healing
کسی چوٹ کے لگنے کی صورت میں اگر آپ کا زخم دیر سے خشک ہوتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک پر غور کیجیے- آپ کو چاہیے ایسی چیزیں زیادہ کھائیں جن میں پروٹین شامل ہو- اس کے علاوہ کسی حد تک کیلوریز بھی شفایابی کے عمل کو تیز کرنے کا باعث بنتی ہے-

image


Brittle hair
اگر آپ کے بال ہلکا سا بھی کھینچنے پر آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں تو آپ کو اپنی غذا میں اضافی پروٹین شامل کرنے کی ضرورت ہے- پروٹین کی زیادہ مقدار کے حصول کے لیے آپ گوشت٬ لوبیا اور انڈے استعمال کرسکتے ہیں-

image


Brittle nails
ناخنوں کا اکثر ٹوٹنا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ آپ کے جسم میں میگنیشیم کمی واقع ہوچکی ہے- لیکن یہ کمی بھی آپ صرف چند غذاؤں کے استعمال سے باآسانی پورا کرسکتے ہیں- میگنیشیم کے حصول کے لیے آپ کو چاہیے کہ اپنی غذا میں ہر طرح کے اناج اور کیلوں کو ضرور شامل کریں-

image


Premature aging
ایسے افراد جو اپنی غذا کا خیال نہیں رکھتے یا پھر غذائیت سے بھرپور خوراک نہیں کھاتے وقت سے قبل ہی بوڑھے دکھائی دینے لگتے ہیں- ایسے لوگوں کے چہروں پر جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں- اس سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ آپ ایسی غذائیں زیادہ کھائیں جن میں وٹامن اے اور ای پایا جاتا ہو- اس کے لیے بہتر یہ ہے آپ اپنی روزمرہ کی غذا میں سبزیوں اور پھلوں کو ضرور شامل رکھیں-

image


Cold hands
اکثر لوگوں کو ہاتھوں کے ٹھنڈے پڑجانے کی شکایت کا سامنا ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ جی ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کے جسم میں آیوڈین کی کمی واقع ہوجاتی ہے- اس کمی کو پورا کرنے کے لیے آپ کو سمندری مچھلی٬ دہی٬ ٹماٹر اور آیوڈین ملا نمک استعمال کرنا چاہیے-

image


Fissured tongue
اگر آپ کی زبان کو بھی زیرِ نظر تصویر جیسی صورتحال کا سامنا ہے تو اس کے مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں وٹامن بی کی کمی ہے- تاہم اس کمی کو پورا کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں- آپ کو صرف اپنی غذا میں مچھلی اور سویا شامل کرنے کی ضرورت ہے-

image

Dry skin
یوں تو بعض اوقات سرد موسم کے باعث بھی جلد خشک ہوجاتی ہے لیکن اکثر اوقات ایسا ہونے کی وجہ وٹامن اے کی کمی بھی ہوتی ہے- اس کمی کو پورا کرنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ گاجروں٬ ہری سبزیوں اور بڑے گوشت کا استعمال کریں- اس کے علاوہ مکھن میں بھی وٹامن اے بھرپور مقدار پائی جاتی ہے-

image

Bad teeth
اکثر دانتوں کی بری حالت کی وجہ شوگر کی سطح میں کمی یا زیادتی ہوتی ہے لیکن ایسے میں مسوڑھوں سے خون آنے کا مطلب ہے کہ آپ کو وٹامن سی کی ضرورت ہے- وٹامن سی کی کمی آپ کو ترش پھلوں کو ذریعے باآسانی پوری کرسکتے ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

We've been told since childhood that eating healthy food makes us stronger, which, if you're gross like me, you've interpreted as eating an apple once every Arbor Day or so. But as it turns out, your body needs a healthy dose of good nutrition every day, and if it doesn't receive it, it will find the weirdest ways to tell you. Here are some warning signs of malnourishment that you should watch out for.