جست
(Imran Ahmed Rajput, Hyderabad)
سوری آپ کی یہ تحریر شائع نہیں
ہوسکتی...
لیکن کیوں...؟
کیا یہ ایک جامع تحریر نہیں....
ایسی بات نہیں...تحریر جامع ہے
تو پھر کیا وجہ ہے...جو اشاعت کے قابل نہیں...؟
دیکھو میری بات کو سمجھنے کی کوشش کرو...اِس کامتن مذہبی ہے.
کیا کہا..... متن مذہبی ہے...؟
یہ کیسے ہوسکتا ہے... تحریر تو مذہب سے آزاد ہے.
یار بات کو سمجھو...میں اسے شائع نہیں کرسکتا میری مجبوری ہے....تم کچھ نیا
کرو.
آپ بتائیں کیا کروں...
اپنے اندر ایک جست لگاؤ..... اور کچھ ایسا لکھو کہ انسانی زہن سوچنے پر
مجبور ہوجائے...اُن میں ایک تحریک پیدا کردو...اُسے اِس قابل بنادو کہ وہ
حقیقت کو سمجھ سکے سچ کو جان سکے...خوف کی فضا سے باہر نکالو سب کو...لیکن
یاد رکھو مذہب سے ہٹ کر...!
|
|