کلیجی کے قیمتی طبی فوائد اور خواص

ہم سب یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری غذا کے استعمال کے ہماری صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ وہی اجزاء جو غذائی اشیاء میں موجود ہوتے ہیں ہمیں توانا اور صحت مند رکھتے ہیں اور انکی کمی یا زیادتی بیماریوں کا سبب بھی بن جاتی ہے ۔

کلیجی ایک ایسی غذا ہے جسے کچھ لوگ تو بے حد پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ دور بھاگتے ہیں ۔لیکن قدرت کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی فائدہ چھپا ہوتاہے۔ کلیجی کا بھی یہی حال ہے کہ یہ ہمارے لئے کسی غذ ائی خزانے سے کم نہیں۔
 

image


بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کلیجی کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ وہ دیر سے ہضم ہوتی ہے اور اسکے بارے میں یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ اسکا استعمال جسم میں زہریلے مادے کو جمع کرنے کا سبب بنتا ہے۔ یہ ماننا درست نہیں کیونکہ کلیجی میں کئی اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن اے ، ڈی،ای،کے،اور بی ۱۲،فولک ایسڈ، اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو جسم سے ان زہریلے مادوں کو نکالنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اگر کسی بھی چیز کو اعتدال اور طریقے سے استعمال کیا جائے تو وہ نقصان نہیں پہنچاتی۔ کلیجی خون کی کمی کو احسن طریقے سے پورا کرتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار آپ اسکا استعمال آرام سے کرسکتے ہیں۔
 

image


دیگر گوشت کے مقابلے میں کلیجی غذائیت سے بھرپور ہے اس میں کوئی نامیاتی زہر نہیں ہوتا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ کلیجی آپکے جسم سے زہر کو جمع کرنے کے بجائے خارج کرتی ہے۔ تھکاوٹ سے لڑنے میں اسکی تاثیر بہترین ہے۔

کلیجی وٹامنز ، منرلز، اور فیٹ سے بھرپور ہوتی ہے آپکا جسم وٹامن بی ۔ کلیجی میں موجود کاپر آپ کے میٹابولزم کے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ اپنی روزمرہ کی غذا سے 0.9mg کاپر حاصل کرتے ہیں اور آپ اگر 3 اونس کلیجی کا استعمال کریں تو آپ 12 mg تک حاصل کرسکتے ہیں۔ دنبے کی کلیجی آپکو اسکی آدھی مقدار دیتی ہے۔

ہمارے ہاں اکثر لوگ آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ کلیجی آئرن سے مالا مال ہوتی ہے اور یہ آپ کے جسم کیلئے بے حد مفید ہے۔ کلیجی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے اگر آپ اسے اپنی خوراک میں شامل رکھیں تو بہت سی دائمی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
 

image


یہ ہمارے دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اعصابی نظام کی کئی بیماریاں وٹامن بی ۔12 کی کمی سے ہوتی ہیں تو اگر آپ کو ایسی کسی بھی علامت کا ہلکا سا بھی اندیشہ ہو جیسے سوچنے اور یاد رکھنے میں دشواری، اعصابی اور نفسیاتی بیماری، کمزوری، توازن کی کمی، ہاتھ اور پیروں کا سُن ہونا، اور پریشان کن ڈپریشن، تو وٹامن بی ۔12 کے حصول کے لئے آپ صحت مند جانور کی کلیجی استعمال کرسکتے ہیں۔

لیکن یہ ضروری ہے کی جب بھی آپ کلیجی کا استعمال کریں تو وہ صاف اور صحت مند جانور کی ہونی چاہئے ہمیشہ کوشش کریں کہ چراگاہوں کے جانوروں کی کلیجی استعمال کریں جن جانوروں کی خوراک میں چارہ شامل ہوتا ہے وہ صحت کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں-
 

image

کلیجی کیلئے زیادہ بہتر ہے کہ جب آپ اسے خریدیں تو اسے اسی وقت پکالیں- تازہ کلیجی زیادہ مفید ہے کلیجی کو بہت زیادہ مت پکائیں ورنہ وہ سخت اور بے ذائقہ ہو جاتی ہے اسکے ساتھ اگر لیموں کا استعمال کیا جائے تو یہ بآسانی ہضم ہوجاتی ہے رات میں کلیجی کھانے سے گریز کریں۔

(بشکریہ سائرہ شاہد - ایچ ٹی وی)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Beef livers provide us nutrient-rich storage depots. When sourced from healthy, grass fed cows, liver is absolutely loaded with a wide spectrum of vitamins, minerals, proteins and fat. It is particularly rich in the key nutrients that help keep our brains healthy. These include the essential fatty acids EPA (eicosapentaenoic acid), DHA (docasahexaenoic acid), and AA (arachidonic acid), as well as vitamin B12.