ہماری ویب پر مائی پیچ مستقبل میں پاکستانی فیس بُک ثابت ہوسکتا ہے

محترم قارئین جب سے فیس بُک پر نبی اکرم (صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم) کے خاکوں کی نمائش کا اہتمام ہوا ہے تب سے کسی ایسی سائٹ کی تلاش تھی جو فیس بُک کی سہولیات کا مقابلہ کر سکتی ہو کیونکہ فیس بُک کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی یہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے کہ آئندہ بھی خُدانخواستہ اس قسم کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں (بی بی سی اردو) کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بُک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس بُک پر کسی بھی قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور مذہبی معملات میں مداخلت ہماری پالیسی کا حصہ نہیں اور ہمیں اپنی اِس (گھٹیا اور دل آزار) لبرل پالیسی پر کوئی ندامت نہیں۔

بہرحال ہمیں اُن سے کسی مثبت اقدام کی توقع بھی نہیں کہ میرے سوھنے مصطفٰے علیہ السلام کی حدیث، الکُفر ملت واحدہ،، اس پر شاہد ہے کہ،، تمام کُفار ایک ہی ملت ہیں،،۔

ضرورت اس اَمر کی ہے کہ ہم کب تک اِن کُفار ناہنجار کی ایجادات کو استعمال کر کے اس کُفریہ ملت کو فائدہ پُہنچاتے رہیں گے۔

مجھے اب تک کوئی ایسی سائٹ نہیں ملی جس سے اپنائیت کا احساس بھی ہو اور وہ فیس بُک جیسی خصوصیات بھی رکھتی ہو لیکن اگر آپ ہماری ویب کی نئی کوشش٬مائی پیچ کو بغور دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ ہاں یہ لنک مستقبل میں فیس بُک کا مُتبادل ہوسکتا ہے اگر اس پیچ پر میسج کی سہولیات فراہم کردی جائیں (اگرچہ ابتدا میں یہ50 یا 100 میسج کی محدود سہولت ہو) تو فرینڈ سرکل آپس میں پرائیوٹ میسج کے ذریعہ تبادلہ خیال کر سکتے ہیں اس طرح قارئین اور کالمسٹ کا رشتہ بھی مضبوط ہوگا تو دوسری طرف ہماری ویب کے یوزرز بھی رجسٹرڈ ہونے کی خواہش رکھیں گے اور اگر پروفائل پکچر میں مزید پکچرز، اپ لوڈ، کرنے کی سہولیات فراہم کردی جائیں تو مسلمانوں کو فیس بُک کا مُتبادل مِل سکتا ہے۔

اور یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ ہماری ویب کی ٹیم ہمیشہ اپنے قارئین کی ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے ہماری ویب کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے جسکی وجہ سے دور دور تک کوئی اس کا مد مُقابل نظر نہیں آتا قارئین کی ضرورت اسلامی معلومات ہوں قُرآن فہمی ہو، نئی معلومات ہو، اسلامی نام ہو، جو کہ بمعہ اعداد ہیں، یعنی آپ اپنے بچے کا اسلامی نام رکھنا چاہتے ہیں تو صرف اسکی تاریخ پیدائش کی مناسبت اور بُرجی حروف کی نسبت ملا لیں اور سرِ حروف سے نام رکھ سکتے ہیں، اور جہاں تک میں نے اسے چیک کیا ہے اعداد کی کیلکولیشن بالکل پرفیکٹ ہے، بزنس ہو، خبریں ہوں، ڈکشنری ہو ، کرکٹ یا کوئی دوسرا کھیل ہو، اردو پیڈ ہو، یا آپ کسی بھی موضوع پر آرٹیکل پڑھنا چاہتے ہوں شاعری پڑھنا چاہتے ہیں یا لکھنا چاہتے ہیں ہماری ویب کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں، یا پھر آن لائن گیم کھیلنا چاہتے ہیں الغرض شائد ہی کوئی ایسی ضرورت ہو جس کیلئے آپ کو ہماری ویب کے علاوہ کہیں اور جانا پڑے یہاں تک کہ آن لائن ٹی وی، تازہ ترین ویڈیو کلپ، مزاح، یا آپ چیٹنگ کرنا چاہتے ہیں، سب کچھ آپ کو ایک ہی سائٹ پر مُیسر ہے اسلئے آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

مجھے اُمید ہے کہ جلد ہی مائی پیج کو مزید اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا جس کے بعد ہمیں ایک پاکستانی فیس بُک مُیسر آجائے گا چونکہ ہماری ویب کا نیٹ ورک پہلے ہی چہار دانگ پھیلا ہوا ہے اس لئے قوی اُمید کی جاسکتی ہے کہ یہ سلسلہ بُہت آگے تک جائے گا انشاءَاللہ (عزوجل)۔
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1095787 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More