فوربس کی جانب سے جاری کردہ کامیاب ترین نوجوانوں کی
سالانہ نئی فہرست میں چار پاکستانی نوجوانوں کا نام بھی شامل کیا گیا ہے-
کامیاب ترین نوجوانوں کی اس فہرست کے لیے 30 سال سے کم عمر کے کامیاب
نوجوان افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے-
فوربس کی سال 2016 کی جاری کردہ فہرست میں دنیا بھر سے 600 کامیاب نوجوانوں
کو شامل کیا گیا- ان کامیاب مرد و خواتین کا انتخاب 20 مختلف شعبوں کے تحت
کیا گیا جن میں مثلاً کاروباری صارفین کی ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا قانون،
سماجی کاروبار، سائنس اور آرٹ کے شعبے شامل ہیں-
کامیاب ترین نوجوانوں کی سال 2016 کی فہرست میں 4 پاکستانی نوجوان خالدہ
بروہی، عمر انور جہانگیر، منیبہ مزاری اور فضا فرحان شامل ہیں- ان نوجوانوں
کا انتخاب 'سماجی کاروبار' اور 'میڈیا اور مارکیٹنگ' کے زمروں میں کیا گیا
ہے-
|
خالدہ بروہی:
'سماجی کاروبار' کے شعبے میں منتخب ہونے والی 27 سالہ خالدہ بروہی ایک
سماجی کارکن ہیں اور ایک غیر منافع بخش ادارہ چلا رہی ہیں جس کے تحت وہ
دیہی علاقوں کی خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے مختلف ہنر سکھاتی ہیں- ان
کی تنظیم پاکستان کے مختلف دیہاتوں میں عورتوں کو چھ ماہ کے تربیتی کورس
فراہم کرتی ہے- |
|
منیبہ مزاری:
27 سالہ منیبہ مزاری پاکستان کی پہلی وہیل چئیر اینکر ہیں- منیبہ 7 سال قبل
ایک کار حادثے کا شکار ہو کر چلنے پھرنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئی تھیں-
لیکن منیبہ نے ہمت نہیں ہاری- منیبہ مزاری فائن آرٹ کی ڈگری ہولڈر بھی ہیں
اور اپنی مصوری کے ذریعے لوگوں میں موجود امید اور خوف کی بھرپور عکاسی
کرتی دکھائی دیتی ہیں- حال ہی میں منیبہ مزاری کو اور اقوام متحدہ کی
عورتوں کی تنظیم کی طرف سے پاکستان کی خیر سگالی سفیر ہونے کا اعزاز بھی
حاصل ہوا ہے-
|
|
فضا فرحان:
26 سالہ فضا فرحان ایک مائیکرو فنانس ادارہ 'بخش فاؤنڈیشن' چلا رہی ہیں جو
پسماندہ خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے- یہ
ادارہ تقریباً 12 ہزار دیہاتوں کو کاروباری قرضے فراہم کر چکا ہے جبکہ اس
ادارے نے 6,750 سے زائد خاندانوں کو شمسی توانائی سے جلنے والے بلب فراہم
کئے ہیں۔
|
|
عمر انور جہانگیر:
کراچی میں واقع 'بحریہ میڈیکس' نامی تنظیم کے سربراہ عمر انور جہانگیر صحت
کی دیکھ بھال کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کرتے ہیں- 24 سالہ عمر نے
ایک پروگرام بحریہ میڈکس بلڈ بینک سوسائٹی بھی چلا رہے ہیں- اس کے علاوہ
عمر سال 2014 میں اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں 'گلوبل شیپر' کی حیثیت
سے پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
|
|