بے نقطہ دعا

اے اللہ - ہماری مدد کر، ہم کو سُکھ عطا کر، ہم کو دل اِس طرح کے عطا کر کہ ہم سدا گمراہی سے دور ہوں، ہم سے وہ کام لے کہ ہم اس کے اہل ہوں۔ ہماری دلی دعا ہے کہ ہر دعا گو کو اُس کی دلی مراد حاصل ہو۔ اے اللہ - ہمارا علم محدود ہے۔ ہم کو کمالِ علم و عمل عطا کر۔ ہم کو اہل اللہ کی راہ دکھا، ہم کو گمراہی سے دور رکھ۔ ہم کو صالح اہل اللہ سے ملا کہ ہمارے اعمال صالح ہوں اور ہمارے دکھ درد دور ہوں۔ ہمارے دلوں کو سکھ حاصل ہو اور ہم ہارے ہوئے لوگوں کی مدد کر۔ ہم کو معلوم ہے کہ ہمارے کئی لوگ عاصی رہے مگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاؤں کے واسطے سے ہمارے کل امور کی اصلاح کر دے۔ اے اللہ - ہمارے والد، والدہ کو صالح رکھ۔ ہم سے الگ الگ دور ہوئے لوگوں کو ملا دے۔ ہمارے الگ الگ دل اِک کر دے۔ ہم سے کَسَل اور حسد دور رکھ۔ اُدھر وہ اللہ کہ ہم کو دے رہا ہے اور اِدھر ہماری ہوس کہ ہم کو اور ملے، اے اللہ - ہم کو اور عطا کر اور آسودگی عطا کر دے۔

اے اللہ - رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا واسطہ، اسلام اور سارے ممالک کے ہر مسلم کی مدد کر۔ اُس کو ہر اِک سے اعلیٰ کر دے۔ سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاؤں کے صلے سے کلام اللہ کو ہمارا سہارا کر دے۔ ہماری روح کو ہمارے دلوں کو اُس کا گھر کر دے۔ ہمارا ہر عمل اور ہر کام اور ہر اِک ارادہ صالح کردے۔ (آمین)
Pir Sanaullah Tayyabi
About the Author: Pir Sanaullah Tayyabi Read More Articles by Pir Sanaullah Tayyabi: 18 Articles with 46353 views Nothing Special.. View More