*دین خانقاہی اور دین اسلام*
بسم اللہ الرحمٰن الرحیمالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
گورنمنٹ کے ہاں ایک وزارت ہے جس کا نام ہے”وزارت خوراک “اسی طرح اس وزارت
کا ایک انسپکٹر بھی ہوتا ہے جسے”فوڈ انسپکٹر“کہا جاتاہے-فوڈ انسپکٹر کی یہ
ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو خالص خوراک ملے تاکہ وہ امراض سے محفوظ رہیں-ان کی
صحت درست اور قابل رشک رہے-چنانچہ دیانتدار فوڈ انسپکٹر کا یہ فرض ہے کہ جب
اسے پتہ چلے کہ بعض تاجر خوراک میں ملاوٹ کر رہے ہیں یا اصلی چیزوں کی جگہ
پر نقلی چیزیں فروخت کررہے ہیں تو وہ ان پر چھاپے مارے-چنانچہ ذمہ دار اور
دیانتدار انسپکٹر چھاپے مارتا ہے اور بے شمار مال میں سے چند سیمپل لے جاتا
ہے-ان سیمپلز یانمونوں کو لیبارٹری میں چیک کرتاہے-وہاں سے پتہ چل جاتا ہے
کہ مال اصلی ہے یا نقلی ! قارئین کرام !ہمارے معاشرے میں ایک عرصے سے پیروں
آستانوں مزاروں خانقاہوں اور مرشدوں کی بہتات ہوگئی ہے۔جعلی پیروں کی
کہانیاں آئے روز اخبارات میں چھپتی رہتیں ہیں-چنانچہ اللہ تعالی کی توفیق
سے اس ملک پاکستان میں کتاب و سنت کے داعیوں کی بهی کمی نہیں-جو شرک و بدعت
کے خلاف برسرپیکار ہیں......
راقم نے بلوچستان اور کراچی کے ساحلوں سے لیکر اسلام آباد اور ”سرحد“کے
پہاڑوں تک پیروں اور ولیوں کے آستانوں کو دیکھا- بعض سے ملاقاتیں بھی
کیں۔اور اب ان میں سے چند ایک سیمپل لے کر قرآن و حدیث کی لیبارٹری میں
تجزیہ کیلئے میں نے پیش کردئیے ہیں-اللہ تعالیٰ کی مدد کے ساتھ آپ کو میری
اس کوشش میں سب سے پہلے قرآن و حدیث کی لیبارٹری میں جانا ہوگا‘وہاں آپ کو
معلوم ہو جائے گا کہ یہ لیبارٹری کیسی ہے!کس قدر اعلیٰ افضل ہے-
محترم قارئین! چند عدد نمونے( samples) آپ کے ہاتھ میں اس سلسلہ کی صورت
میں آپ کی خدمت میں پیش ہیں-ان نمونوں کو قرآن و حدیث کی لیبارٹری میں رکھ
کر تجزیہ کیجئے اور دیکھئے کہ ان کے بارے میں اسلامی لیبارٹری کیا کہتی ہے؟
یہ اسلامی لیبارٹری اگر ان نمونوں کو جعلی قرار دے کر رد کردے تو پھر
بحیثیت ” شرعی انسپکٹر “آپ سے گزارش کروں گا کہ اللہ کے لئے! ان سے پرہیز
کرکے اسی طرح اپنا ایمان بچائیے کہ جس طرح جعلی خوراک سے پرہیز کرکے آپ
اپنی صحت کو محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ ایمان کو محفوظ رکھنا حفظان صحت کی
نسبت کہیں زیادہ ضروری ہے.......
یہ سفر نامہ جناب امیر حمزہ 1998ء میں ترتیب دیا.لیکن فاطمہ اسلامک سنٹر
پاکستان کے ڈریکٹر عمران شہزاد تارڑ نے دسمبر 2015ء میں تالیف کا کام کر کے
سوشل میڈیا میں پیش کیا جس کی بے انتہا پذیرائی ملی.یہ سلسلہ تین مراحل میں
ہے پہلا:اولیاء کرام کی شان.دوسرا:مزاروں پر ہونے والی خرافات.تیسرا:عقیدہ
توحید.
لیکن ہم نے دوسرے باب *مزاروں پر ہونے والی خرافات*سے ابتدا کی ہے.جس کو ہم
اقساط کی شکل میں پوسٹ کریں گے.تا کہ ہر کوئی آسانی سے مطالعہ کر سکے..اگر
کوئی شخص مزاروں'خانقاہوں کا سفر کرتا ہے تو وہ ہمارے بیان کردہ واقعات کے
ایک ایک حرف کو سچ پائے گا۔
جاری ہے.......
(نوٹ:اس تالیف میں مزید واقعات اور تشریح کر کے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے) |