“ اف میرا سر درد سے گھوم رہا ہے“٬ “اس سر درد کی وجہ سے میں
اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر پا رہا“٬ “ سر درد کی وجہ سے سارا دن طبعیت بوجھل
رہتی ہے“٬ “ کوئی چائے پلا دے سر درد سے پھٹا جا رہا ہے“- ایسی باتیں ہم
اکثر لوگوں سے سنتے رہتے ہیں- سر درد اب ایک عام مسئلہ بن چکا ہے اس کی وجہ
سے لوگوں کو روزمرہ کے کام سرانجام دینے میں دشواری پیش آتی ہے-
سر درد کو ہماری زندگی میں ہرگز شامل نہیں ہونا چاہیے- سر میں درد ہونے کی
کئی وجوہات ہوسکتی ہیں- آئیں ان وجوہات کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں-
|
غلط جوتوں کا استعمال:
غلط یا بے آرام جوتوں کا استعمال آپ کے لیے سر درد کا باعث بن سکتا ہے-
ایسا کرنے سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہوتی ہے جس کا اثر گردن تک
ہوسکتا ہے-لہٰذا تنگ اور بےآرام جوتوں سے پرہیز کیجیے- خواتین اونچی ایڑھی
کی جوتی دیر تک پہننے سے گریز کریں- آرام دہ٬ ہموار جوتے یا سینڈل کا
انتخاب کریں- |
|
وزنی بیگ اٹھانا:
سر درد کی ایک اور وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ اپنی معمولاتِ زندگی میں
وزنی بیگ یا چیزیں اٹھا رہے ہیں- مثال کے طور پر کچھ لوگ بہت سی کتابیں یا
لیپ ٹاپ بیگ میں رکھ کر کاندھے پر لٹکائے گھومتے ہیں- ایسا کرنے سے کندھے
میں تکلیف اور ریڑھ کی ہڈی میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے-
|
|
غلط تکیے پر سونا:
بعض لوگ سونے کے لیے سخت تکیہ یا ایک سے زائد تکیوں کا انتخاب کرتے ہیں جس
کی وجہ سے ان کی گردن میں تکلیف ہوجاتی ہے- اس کے علاوہ صبح اٹھتے ہی سر
درد کی شکایت ہوتی ہے- آرام کرنے کے لیے ہمیشہ نرم اور مناسب تکیے کا
انتخاب کریں جس سے آپ کے سر کو آرام سے مل سکے اور آپ میٹھی نیند سے لطف
اندوز ہوسکیں-
|
|
جبڑوں کا زور سے بھینچنا:
بعض لوگ نیند میں غیر ارادی طور پر اپنے جبڑوں کو زور سے بھینچ لیتے ہیں-
ایسا کرنے سے سر میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے- سونے کے لیے ہمیشہ اپنے اعصاب
کو آرام دیں-
|
|
پریشانی اور بےچینی:
پریشانی آپ کا ذہنی سکون برباد کرسکتی ہے- ٹینشن کی وجہ سے ہونے والا سر
درد اب معمول بن چکا ہے جس نے 70 فیصد دنیا کو اپنا شکار بنایا ہوا ہے-
متاثرہ افراد اکثر اپنے آدھے یا پھر پورے سر میں درد محسوس کرتے ہیں جس کا
تانا بانا گردن کی تکلیف سے جوڑا جا سکتا ہے- لہٰذا اس قسم کے سر درد سے
بچنے کے لیے اپنے ذہن کو سکون دیں اور ایسی تمام چیزیں جو آپ کو ذہنی
پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہیں ان سے پرہیز کریں-
|
|
روشنی کی چکاچوند:
آپ کے کمپیوٹر اسکرین کی تیز روشنی٬ سورج کی روشنی یا ہیڈ لائٹس آپ کے
اعصاب کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتا ہے- کوشش کریں کہ ہر قسم کی تیز روشنی
سے بچ سکیں اور زیادہ سے زیادہ مدھم یا مناسب روشنی کا استعمال کریں-
|
|
آواز:
یہ صرف تیز یا اونچی آواز کی بات نہیں ہے٬ بلکہ اکثر مسلسل آنے والی مدھم
آوازیں بھی آپ کے اعصاب کے لیے نامناسب ہوسکتی ہیں- لہٰذا تیز آواز میں
موسیقی سننا یا ہر وقت ہلکی آواز میں موسیقی سے لطف اندوز ہونے سے پرہیز
کریں-
|
|
کھانے اور سونے کی عادت:
کھانا صرف اسی وقت کھائیے جب آپ کو واقعی بھوک لگی ہو- مناسب نیند (نا بہت
زیادہ نا بہت کم) کو یقینی بنائیے- زیادہ ٹھنڈے کمرے میں سونے سے پرہیز
کیجیے- سونے سے پہلے ائیر کنڈیشنر کا تھرموسٹیٹ کم کر دیں- زیادہ ٹھنڈا
کمرا پٹھوں میں تکلیف کا باعث بن سکتا ہے جو سر درد کی وجہ بن سکتا ہے- |
|
جسمانی سرگرمیاں:
جم میں مناسب ورزش کیجیے- بےتحاشہ ورزش کرنے سے آپ کو تھکان اور سر درد کی
شکایت ہوسکتی ہے- آپ کی گردن اور سر میں خون کی سوجن سے سر درد ہوسکتا ہے- |
|
سر درد کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
سر درد کا قدرتی علاج آپ کی پریشانی اور ٹینشن کو دور کرنے میں معاون ثابت
ہوسکتا ہے- سر درد میں آرام حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی
شہادت والی انگلی اور انگھوٹے کے بیچ میں موجود جگہ کو انگلی کی مدد سے
دبائیں- ایسا کرنے سے آپ کے سر میں درد کا دباؤ کم ہوگا- یہ عمل 10 سے 15
سیکنڈ تک کرنے سے آپ کے سر درد میں آرام آسکتا ہے- دوسرا طریقہ اپنی شہادت
والی انگلی اپنی ناک کے اوپر دباؤ سے رکھنے سے سر درد میں آرام مل سکتا ہے-
یہ عمل آپ کے سر درد اور پٹھوں کو آرام دینے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے- |
|