اسمبلی کی کارروائی ’ویب‘ پر

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی نے ایوان کی کارکردگی سے متعلق معلومات عوام خصوصاً میڈیا کی دلچسپی کے لیئے اسمبلی کی ویب سائٹ www.na.gov.pk پر مہیا کر دیں ہیں۔

قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر اب لوگوں کو اس دن کے ایجنڈے، قانون سازی اور وقفہ سوالات سے متعلق معلومات باآسانی دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام سے توقع ہے کہ عوام خصوصا صحافیوں کو سہولت رہے گی۔ ایک غیرسرکاری تنظیم پیلڈیٹ نے بھی اس فیصلے پر اسمبلی کی سپیکر فہمیدہ مرزا کی تعریف کی ہے۔

 

تنظیم کے احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ایوان عوام کے مزید قریب ہوگا اور اس کی کارروائی شفاف ہوسکے گی۔

ویب سائٹ پر درج آج شام کے اجلاس میں اسمبلی میں باجوڑ ایجنسی میں امریکہ مئزائل حملے، حیدرآباد ہوائی اڈے کی بندش، ضلعی حکومتوں میں بڑھتی بدعنوانی اور ٹیلفون کالز کے بڑھتے ہوئے نرخ پر بحث ہوگی۔

ویب سائٹ پر اس سے قبل محض اراکین اور کمیٹیوں کی تفصیل اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے مصروفیات جیسی بنیادی معلومات فراہم کرتی تھی۔

YOU MAY ALSO LIKE: