جاپان کا دنیا کا سب سے طویل مواصلاتی ٹاور بنانے کا فیصلہ

ٹوکیو--- جاپان میں دنیا کا سب سے طویل مواصلاتی ٹاور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے- جاپانی ماہرین کے مطابق “ ٹوکیو سکائے ٹری “ کے نام ٹوکیو کے مشرق میں 610 میٹر بلند دنیا کا طویل ترین مواصلاتی ٹاور کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہوگی جبکہ اس کی تکمیل 2011ﺀ میں ہو گی جب تمام جاپانی براڈ کاسٹرز مکمل طور پر ڈیجیٹل کمیونیکشن سے منسلک ہو جائیں گے- ماہرین کے مطابق اس مواصلاتی مینار کی لمبائی ٹوکیو کے 333 میٹر بلند سکائے لائن ٹاور سے بھی زیادہ ہے- مواصلاتی ٹاور میں دو مشاہداتی سینٹر قائم ہوں گے جن میں ایک زمین سے 350 اور دوسرا 450 میٹرز کی بلندی پر ہوگا٬ اس کے علاوہ اس میں ایک ریستوران اور دفاتر کی جگہ بھی موجود ہوگی- مواصلاتی ٹاور سیاف سپورٹ ٹیکنالوجی کے تحت بنایا جائے گا-

YOU MAY ALSO LIKE: