ہر کہانی ہے مختصر (تعارف)

السلام علیکم!
ہماری ویب پر میں اپنی کہانیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہوں۔ اس سلسلے کا نام ہوگا" ہر کہانی ہے مختصر"۔ اس سلسلے کی ہر کہانی مختصر اور مکمل ہوگی۔ اس سلسلے سے پہلےآپ میرا ناول "محبت پھول جیسی ہے" اسی ویب سائٹ پر پڑھ چکے ہیں۔ لیکن پھر دوسری ویب سائٹ کے لئے ناول لکھنے میں میں اتنا مصروف ہوگیا کہ وقت ہی نہیں ملا۔ لیکن اب میں نے ہماری ویب کے لئے ایک نیا سلسہ لکھنے کا سوچا ہے مگر یہ سلسلہ شروع کرنے سے پہلے تھوڑا ساتعارف کروا دینا بہتر سمجھا۔اسی لئے آپ کے سامنے پیش خدمت ہوں۔

جی جناب! " ہر کہانی ہے مختصر" اس کا نام میں نے یہی کیوں رکھا؟ اس کا جواب اتنا ہے کہ پہلے میں نے اس سلسلے کو"100 لفظی کہانی" دینا چاہا مگر ہر کہانی 100 لفظوں پر مشتمل ہو ، ایسا بہت کم ہوتا ہے اور پھر اگر لفظوں کی قید ہوجائے تو بہت سے باتیں ادھوری رہ جاتی ہیں۔اس لئے یہ نام تو میں نے سوچنے کی حد تک ہی محدود رکھا۔ پھر اچانک میرے ذہن میں " ہر کہانی ہے مختصر" نام آیا۔ یہ کافی دل کو بھی بھایا اور مجھے اپنی کہانیوں کے لئے بھی موضوع لگا۔چنانچہ یہی نام منتخب کیا۔اور اسی نام سے میں نے اس سلسلے کو آغاز کرنے کا سوچا ہے۔

"ہر کہانی ہے مختصر" اپنے طرز کا ایک نیا سلسلہ ہوگا ۔ہر کہانی کا عنوان جداگانہ ہوگا اور ہر اگلی کہانی کا تعلق پچھلی کہانی سے تو بالکل نہیں ہوگا۔ اور میں کوشش کروں گا کہ ہر کہانی میں کچھ نہ کچھ سبق ضرور ہو۔ "ہر کہانی ہے مختصر" سلسلسہ انشاءاللہ تئیس مارچ(23 مارچ) 2016 بروز بدھ سے شروع ہوگا۔اس کے بعد ہرکہانی بدھ کو ہماری ویب ڈاٹ کام پر پبلش کی جائے گی۔اور یہ سلسلہ انشا ء اللہ جاری رہے گا۔ اگر مزید کسی بھی قسم کی گنجائش ہے تو مجھے ضرور آگاہ کیجیے گا۔ آپ کی تجاویز کا منتظر
محمد شعیب
Muhammad Shoaib
About the Author: Muhammad Shoaib Read More Articles by Muhammad Shoaib: 64 Articles with 99621 views I'm a student of Software Engineering but i also like to write something new. You can give me your precious feedback at my fb page www.facebook.com/Mu.. View More