آپ اپنے جسم کو کس حد تک جانتے ہیں؟ سائنسدانوں کے لیے
انسانی جسم ارتقاﺀ سے ہی ایک حیرت انگیز تخلیق رہا ہے- یہی وجہ ہے کہ
سائنسدان آج بھی مسلسل انسانی جسم میں پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے
اپنی تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں- ہم یہاں آپ کو انسانی جسم سے متعلق چند
ایسے ہی حقائق کے بتانے جارہے ہیں جن سے خود عام انسان بہت کم واقف ہوتے
ہیں-
|
|
آپ کا جسم اتنی مقدار میں لوہا پیدا کرتا ہے جس سے باآسانی ایک 3 انچ لمبی
کیل تیار کی جاسکتی ہے-
|
|
دل کا اپنا الیکٹریکل سسٹم ہوتا ہے اور یہ جسم سے باہر نکالے جانے کے
باوجود مسلسل دھڑکتا رہتا ہے-
|
|
ہمارا دل روزانہ اتنی توانائی پیدا کرتا ہے جس سے ٹرک کو 20 میل کے فاصلے
تک چلایا جاسکتا ہے-
|
|
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پسنے کو بو نہیں ہوتی٬ یہ بو انسانی جسم کی
ہوتی ہے جو کہ جلد پر موجود ایک جراثیم کے پسینے کے ساتھ ملنے کی وجہ سے
آتی ہے-
|
|
اگر ہماری آنکھیں ڈیجیٹل کیمرہ ہوتیں تو یہ 576 میگا پکسل کی حامل ہوتیں-
|
|
آپ کے پاؤں جسم کی ایک چوتھائی ہڈیوں پر مشتمل ہوتے ہیں- اس کا مطلب یہ ہے
کہ پاؤں کی ہڈیوں کی ترتیب جسم کی باقی ہڈیوں پر اثر انداز ہوتی ہے-
|
|
اگرچہ خواتین کے دل کا سائز چھوٹا ہوتا ہے لیکن یہ مردوں کے دل کے مقابلے
میں زیادہ تیزی سے دھڑکتا ہے-
|
|
ہماری ناک 50 ہزار مختلف خوشبوؤں کو پہچاننے یا شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی
ہے-
|
|
انسان کی پلکوں میں زندہ لیکن انتہائی چھوٹی جسامت کے
کیڑے پائے جاتے ہیں اور انہیں demodex کہا جاتا ہے-
|
|
نیند انتہائی اہم ہے٬ 7 گھنٹے سے کم سونا آپ
کی عمر کو کم کرتا ہے-
|
|
آپ کے ناک اور کان کا سائز بڑھنا کبھی نہیں رکتا-
|
|
آپ کا دل پوری زندگی میں اتنا خون پمپ کرتا ہے جس
سے 200 کار ٹینک بھرے جاسکتے ہیں-
|
|
بڑوں کے مقابلے میں بچوں کی 60 ہڈیاں زیادہ ہوتی
ہیں تاہم آپ جیسے جیسے بڑے ہوتے جاتے ہیں یہ اضافی ہڈیاں ایک دوسرے میں
ضم ہونے لگتی ہیں-
|
|
ایک نئی تحقیق کے مطابق 40 سال کی عمر تک پہنچنے تک
آپ کا دماغ مسلسل تیار ہوتا رہتا ہے-
|
|
ہر شخص کی زبان کے نشانات دوسرے شخص کی زبان سے
مختلف ہوتے ہیں جیسے کہ انگلیوں کے نشانات ہوتے ہیں- |