دنیا بھر میں موبائل یا سیل فون استعمال کرنے والوں کو بہت
جلد ایک نئی سہولت فراہم ہونے والی ہے-اس سہولت کی بنیاد پر سیل فون پر رابطہ
کرنے والے افراد کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ ان کا مخاطب دنیا کے کس ملک کے کس
شہر کس حصے میں موجود ہے
سیل فون اور گلوبل پوزیشنگ سسٹمز یا GPS کے اشتراک عمل
سے لوگ موبائل فون پر اب یہ سوال نہیں کریں گے کہ آپ اس وقت کہاں ہیں-امریکا
میں بعض موبائل فونز مثال کے طور پر ایپل کے نئے آئی فون میں یہ سہولت ہے کہ اس
میں فوکس جی پی ایس لگے ہوتے ہیں
|