|
ماحولیاتی آلودگی اور جنوبی ایشیا
پر پھیلے آلودگی سے بھرپور بھورے بادلوں سے ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پر جمی برف
پگھل رہی ہے اور خطے کے دریاؤں کو خطرہ ہے۔ یہ بات اس تحقیق سے سامنے آئی ہے جو
اس ماہ شائع ہونے والے جریدے نیچر میں چھپنے والی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آلودگی پر قابو نہ پایا گیا اور یہ برف یونہی
پگھلتی رہی تو آئندہ چند دہائیوں میں پاکستان کے دریائے سندھ، بھارت کے گنگا
اور چین کے یانگزے اور ان کے ذیلی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بہت بڑھ جائے گا اور
چین، بھارت اور پاکستان میں رہنے والے کروڑوں افراد کی زندگیاں متاثر ہوں گی۔
|