انٹرنیٹ کی دنیا پر حکمرانی کرنے والی ایک ریاست ۔۔۔۔؟؟؟؟ْ

سب سے پہلے تو میں اس بات کا شکریہ ادا کرنا چاہو ں گا کہ ہماری ویب والوں نے اس بند ہ نا چیز کو Best Performer in the category of MOST LIKED کے ایوارڈ سے نوازا۔ جس کے لیئے میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ یہ سب اس ذات کریم کی مہربانیاں ہے جس کی ہاتھ میں عزت ہے، وہ چا ہے تو عزت سے نو ازے چا ہے تو ذلت دے۔ میں اپنے چا ہنے والوں کا انتہا ئی شکرگزار ہوں جنہو ں نے مجھے اتنے کم عرصہ میں اتنی محبت دی کہ مجھے "ہما ری ویب" واقعی ہماری ہی ویب لگتی ہے۔ اﷲ آپ سب کو بھی عزت سے نو ازیں۔ اپ کی محبت جا ری رہی تو ائندہ بھی اپکو ما یو س نہیں کر ینگے۔ امید ہے آپ کی محبت جاری رہی گی۔ اپکی خدمت میں اپکی محبتوں کا منتظر ایک اور آرٹیکل۔۔۔۔۔۔۔

مو جو دہ دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت سے انکا ر کسی صورت نہیں کیا جا سکتا۔حقیقت بھی یہی ہے کہ جس ملک نے نیٹ تک پہلے رسائی حا صل کی، وہیں ترقی میں بھی آگے رہا۔ وہی آگے ہی آگے جا رہا ہے۔ نیٹ کی بدولت دنیا دنیا کے کو نے کو نے سے لو گ اپسمیں مل گئے ہیں۔ مہینو ں کا کام منٹوں میں ممکن ہو سکا ہے۔ مگر دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہے جس نے انٹرنیٹ کی مشہو ر ویب سائیٹس کی بھاگ ڈور صرف اپنی ہاتھ میں لے رکھی ہے اور وہا ں سے کنٹرول کیئے جا تے ہیں۔ جب بھی ترقی یا فتہ ممالک کی بات آتی ہے ، امریکہ کا نام سر فہرست دیکھنے کو ملتا ہے۔ مگر اس ا مریکہ ہی کے ایک ریاست نے انٹر نیٹ کے بہت سے مشہو ر ویب سائیٹس کو اپنے ہاتھوں میں لیئے رکھا ہے اور اس ریاست کا نام کیلی فو رنیا ہے۔ ہم روزمرہ کی استعمال میں لا نے والے ویب سائیٹس کو ملا حظہ کر سکتے ہیں۔

گوگل :
دنیا کی سب سے مشہو راور بڑی سرچ انجن گو گل مانی جاتی ہے۔ گوگل کا ہیڈ کوارٹر امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ماونٹین ویو میں ہے۔

یاہو :
برقی خطو ط کے لیئے استعمال ہو نے والے اس ویبسائیٹ کا بڑا دفتر اریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سنی ویلے میں ہے۔

فیس بک :
سن دو ہزار چار میں چند دوستوں کے اس سوچ نے کہ وہ اپسمیں رابظے میں رہے نے آگے جا کر انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور فاصلوں کو مزید کم کیا۔ آج کل فیس بک کا ہیڈ کو ارٹر امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر مینلو پارک میں ہے۔

ٹوئیٹر:
سما جی ویب سائیٹ جس کے استعمال کو مشہو ر شخصیات اولین ترجیح دیتے ہیں کا ہید کو ارٹر امریکہ کی ریاست کیلی فو رنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ہے ۔

یو ٹیوب :
یو ٹیو ب جسے ویڈیو شیئیرنگ، اپ لو ڈنگ کے لیئے سب سے بڑی ویب سائیٹ قرار دیا جا تا ہے ۔ اور پاکستان میں چار سال بند رہی اور اب بھی اکثریت حقیر نظر سے دیکھ کر متبادل ساییٹ استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ یو ٹیوب کا ہیڈ کو ارٹر بھی امریکہ کی ریاست کیلی فو رنیا کے شہر سان برونو میں ہے۔

انسٹا گرام :
سماجی ویب سائیٹ انسٹا گرام کا وجود دو ہزار دس میں وجود میں آیا۔ انسٹا گرام کو ویڈیو شیئیرنگ اور تصاویر کے لحا ظ سے سب سے ذیادہ محفو ظ تصو ر کیا جاتا ہے۔ امریکہ کی ریاست کیلی فو رنیا کا شہر سان فرانسسکو انسٹا گرام کے ہیڈ کو ارٹر کی میزبانی کر ہا ہے۔

وٹس ایپ۔
سما جی ویب سائیٹ جسے تیز تر میسیجنگ سوس کے بناء پر استعمال میں لایا جاتا ہے کا ہیڈ آفس امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر مونٹین ویو میں ہے۔

لینکڈ ان :
دنیا بھر کے پیشہ ور لوگوں کا جمگھٹا لینکڈ ان پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ دنیا بھر کے پیشہ ور لو گ یعنی پروفیشنلز اس ویب سائیٹ سے استفادہ کرتے ہو ئے اپنے اپنے پیشے میں مہارت دوسروں سے شیئر کر کے ان سے فا ئدہ اٹھا تے ہیں۔ اس کی بھاگ ڈور امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر مو نٹین ویو میں ہے۔

پین ٹرسٹ : ایک طرح کی سما جی ویب سائیٹ جسے پسندیدہ تصاویر کو محفو ظ کر نے کے لیئے استعمال میں لا یا جا تا ہے اس کی کنٹرول بھی کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ہے۔

MUHAMMAD KASHIF  KHATTAK
About the Author: MUHAMMAD KASHIF KHATTAK Read More Articles by MUHAMMAD KASHIF KHATTAK: 33 Articles with 80422 views Currently a Research Scholar in a Well Reputed Agricultural University. .. View More