یہ لہریں بھی تو ہم انسانوں جیسی ہوتی ہیں

کبھی اتنی سخت کے چٹانوں کو بھی توڑ دیں ۔ اور کبھی اتنی نرم کہ ریت کو بھی نا ہلا سکیں ۔ یہ لہریں بھی تو ہم انسانوں جیسی ہوتی ہیں ۔ کبھی غور کرو تو پتہ چلتا ہے کہ صرف ریت کو چھونے کے لیے ملیوں کا سفر طہ کر کے
آتی ہیں ۔ اور یہ کنارے کی ریت کیا ہے ؟ یہ ریت تو وہ ریت ہے جہاں پر پہچنے کے لیے لہریں سفر کرتی ہے لہروں نے اپنی منزل کنارے کی ریت کو بنایا ہوتا ہے اور ہم میں سے ہر شخص کی اپنی ریت اپنا کنارہ اپنا سمندر الگ الگ ہوتا ہے مگر ہوتا ضرور ہے اور جس کے پاس کوئی کنارہ نہ ہو وہ پھر سمندر کی طوغانی میں کھو جاتا ہے۔۔۔۔ اور ان سب کی مسافت کہاں کوئی عام مسافت ہوتی ہے یہ تو بڑے کرب کی بڑی اذایت کی مسافت ہوتی ہے اور کچھ لہریں تو بچاری کنارے پر پڑی ریت کو دیکھ بھی نہیں پاتی اور راستوں میں حائل پتھروں سے ٹکرا کر وہیں بکھر جاتی ہیں ۔ لیکن کچھ ہوتی ہیں بڑی محنت کرنے والی یا پھر شاید قسمت والی جو تیزی سے نہیں مگر آہستہ آہستہ ہی سہی لیکن اپنی منزل تک پہنچ ہی جاتی ہے۔۔۔۔۔

ہم انسان بھی تو ایسے ہی ہوتے ہیں جن کو ہر چیز کوشش کرنے پر ہی ملتی ہے نہیں مگر یہ پورا سچ نہیں کچھ ہوتے ہے نا ایسے بھی لوگ جن کو ہرچیز مانگے بناء کوشش کیے بغیر ہی مل جاتی ہے مگر اس چیز کا کہاں مزہ رہ جاتا ہے جو بن مانگے ملے بن سوچے بن چاہیے ملے مزہ تو تب ہوتا ہے جب انسان دن رات محنت کرتا ہے کچھ کرنے کے لیے کچھ بننے کے لیے خود کو سنوارنے کے لیے برے سے اچھا ہونے کے لیے بد سے نیک ہونے کے لیے دنیا کو دیکھانے کے لیے اور وہ یہ دنیا نہیں بلکہ اپنی دنیا جو ہم اپنوں کے ساتھ ہوتی ہے اور اذیت تو سہنی پڑتی ہے سونے کو سونا بننے کے لیے کندھن کی آگ سے گزرنا تو پڑتا ہے کوئلوں کو ہیرا بننے کے لیے صبر تو کرنا پڑتا ہے اور یہ لہریں بھی تو ہمیں یہی سکھاتی ہیں یہی بتاتی ہیں کہ اپنا نام ریت کے اوپر کیسے چھوڑ کر جانا ہے اور کیسے آنے والی نسلوں کے لیے مثال بن کے جانا ہے ۔۔۔۔۔۔

سمندر بھی اپنے اپنے ہیں اذیتیں بھی اپنی اپنی ہیں کوششیں بھی اپنی اپنی ہیں اور کنارے بھی اپنے اپنے ہیں ہمیں بس کچھ محنت کرنی ہے اور انہیں پار کرنا ہے سفر تو طہ کرنا اور سفر تع تبھی پار ہوتا ہے جب یہ سوچا جائے کہ یہ آخری قدم ہے منزل کی جانب اس بعد تو منزل ہی منزل ہے اور ہر کسی کی اپنی منزل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
Arooj Fatima
About the Author: Arooj Fatima Read More Articles by Arooj Fatima : 4 Articles with 6437 views https://www.facebook.com/Aroojfatimaofficiall
.. View More