کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور جب بھی کوئی
عالمی ایونٹ ہوتا ہے تو پورا ملک اس بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ حال ہی میں
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا سیزن اختتام کو پہنچا ہے اور اس حوالے سے مختلف
اعدادو شمار سامنے آ رہے ہیں۔
پاکستان کے مقبول موبائل ویب براؤزر یوسی براؤزر نے بھی کچھ اعدادو شمار
پیش کئے ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ اور سمارٹ فون سے ویب براؤزنگ کے منظر نامے
میں تبدیلی آ رہی ہے۔ اس ذریعے سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں
مستحکم اضافہ بھی ریکارڈ ہوا ہے۔
|
|
کرکٹ سیزن کے دوران لاکھوں پاکستان کرکٹ شائقین کرکٹ کی مکمل اپ ڈیٹ رکھتے
ہیں۔یہ اپ ڈیٹس لائیو سکور‘ نیوز‘ فوٹوز ‘ ویڈیوز ‘ لائیو ٹوئٹس اور کمنٹری
کی صورت میں ہوتی ہیں۔ یوسی براؤزر نے یوسی کرکٹ کے نام سے ایک فیچر کا
اجراء کیا ہے جو کہ یوسی براؤزر کے کنٹینٹ ویڈجٹ میں ایک لائیوفیچر ہے۔
اس فیچر کو لاکھوں لوگوں نے استعمال کیا تھا اور یوسی براؤزر کے بہترین
سسٹم سے اس حوالے سے مختلف اعداد بھی سامنے آئے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے یہ
پتہ چلتا ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی کتنی تعداد کرکٹ
میں دلچپسی رکھتی ہے اور یہ بھی علم ہوتا ہے کہ کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والے
شائقین کرکٹ کے کن امور میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔
اعدادو شمار کے مطابق ہر دس میں سے چار صارفین کرکٹ کی نیوز کو فالو کرتے
ہیں۔سب سے زیادہ دلچسپ میچز میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش‘ پاکستان
بمقابلہ بھارت اور پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تھے۔ اسی طرح جن میچز میں
شائقین کی دلچسپی بہت ہی کم رہی ان میں ہالینڈ بمقابلہ اومان‘ سکاٹ لینڈ
بمقابلہ زمبابوے اور ہالینڈ بمقابلہ آئرلینڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ امر
بھی دلچسپی سے بھرپور ہے کہ ستر لاکھ سے زائد یوزرز ‘ یو سی براوزر پر کرکٹ
تھیم ویب گیمز سے لطف اندوز ہوئے۔
سب سے زیادہ مقبول گیم #AllinforPak، گیسنگ گیمز اور کرک کارڈز تھیں۔ یوسی
براؤزر پر 8.2 لاکھ افراد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں اپنی حمایت کا
اظہار کیا۔ سب سے بڑا اپ سیٹ پاکستان بمقابلہ بھارت میں ہوا تھا جس میں
89.5 فیصد لوگوں کی رائے میں اس مقابلے کا نتیجہ پاکستان کے حق میں ہونا
تھا جو کہ شو مئی قسمت نہ ہو سکا۔
|
|
سب سے زیادہ مقبول کرکٹ ٹیموں میں پاکستان ‘ بھارت‘بنگلہ دیش ‘ آسٹریلیا
اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔ کرکٹ کو آن لائن فالو کرنے کے حوالے سے
cricbuzz, cricinfo اور UC Cricketمقبول رہے۔
اس حوالے سے جی ایم آف گلوبل مارکیٹنگ‘ علی بابا موبائل بزنس گروپ کینے یے
نے کہا کہ ہم پاکستانی صارفین کیلئے نہ صرف مکمل کرکٹ کا مواد پیش کرتے ہیں
بلکہ ویب گیمز کے ذریعے سے ان کو کھیلوں کے ساتھ جوڑتے بھی ہیں۔ ان کا کہنا
تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس عمل سے قوم متحد ہو سکے گی اور کرکٹ کی
خوشیاں صارفین میں پھیل سکیں گی۔ |