شدت اظہار کا خوفناک استعمال ‘‘ غصہ‘‘

غصہ پر قابو اتحاد کی علامت

فساد کی جڑ غصہ

ایک دانا سے پوچھا گیا غصہ کیا ہے۔ بڑا خوبصورت جواب‘‘ کسی اور کے گناہوں کی سزا خود کو دینا۔

شدت اظہار کانام غصہ ہے۔ غصہ ایک غیر اختیاری عمل ہے جو ہرانسان میں موجود ہے۔انسان غصے کی حالت میں اللہ کی ناشکری کرتا ہے،اپنے ایمان کی دولت کو ختم کرڈالتا ہے اور غصہ ہی اکثر لڑائی، جھگڑا اور فساد کا باعث بنتا ہے حتیٰ کہ اس غصہ کی وجہ سے قتل وغارت تک نوبت جاپہنچی ہے جب آپ کو کسی پر بہت غصہ آئے اور ماردھاڑ اور توڑ پھوڑ کوجی چاہے تو اپنے آپ کو اس طرح سمجھائیں کہ مجھے دوسروں پر جو طاقت قوت حاصل ہے اس سے کہیں زیادہ میرے اللہ کو مجھ پر طاقت، قوت اور قدرت حاصل ہے۔ اگر میں نے غصہ کی حالت کسی انسان کی دل آزادی کرڈالی تو قیامت کے روز اللہ کے غضب سے کیسے بچوں گا۔ احیاء العلوم میں ہے کہ ایک شخص دعامانگ رہاتھا کہ اے اللہ! میرے پاس صدقہ خیرات کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، بس یہی ہے کہ جو شخص میرے بے عزتی کرے میں اس معاف کردیتا ہوں سرکاردوعالم ﷺ پروحی نازل ہوئی۔ ہم نے اس بندے کو بخش دیا جب آپ کوغصہ آجائے توا ن میں سے کوئی طریقہ اختیار فرمالیں۔
shafiq ahmad dinar khan
About the Author: shafiq ahmad dinar khan Read More Articles by shafiq ahmad dinar khan: 35 Articles with 43043 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.