پودوں سے مزے کا مزه، دوا کی دوا

ایک جھاڑی دار پودا جسے ہم لیمن گراس کے نام سے جانتے ہیں. یہ بہت ہی خوبصورت اور دلکش معلوم ہوتا ہے. مزے کی بات تو یہ ہے کہ اس کے پتوں کو عام طور پر اکثر لوگ چائے کے قہوہ کے طور استعمال کرتے ہیں جس کو ایک ذائقے دار مشروب بھی کہا جاسکتا ہے اور اس پودے کے یہی پتے دوا کے طور پر بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں. جس میں بےشمار بیماریوں کے بےپناہ فوائد منسلک ہیں.
 

image


یہ خوبصورت پودا آپ اور ہم آسانی سے گھر کے باغیچے میں یا کسی گملے میں لگاسکتے ہیں اور ذائقے کے ساتھ ساتھ بےشمار فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں. طبی نقطہ نظر سے لیمن گراس کا سب سے بڑا فائدہ سرطان(cancer) جیسے مرض میں بھی مفید ہے. اس کے علاوہ کچھ دوسرے مرض جیسے پیٹ میں گیس کا بننا، آنتوں میں گیس کو بھرنے سے روکنے میں معاون ہے. ہائی بلڈپریشر کو کم کرنے کےلئے لیمن گراس کا جوس استعمال کیا جاتا ہے. اس جوس کو چہرے کی دلکشی کے لئے اور کیل مہاسوں کو کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیاسکتا ہے.اس گراس کے استعمال سے جسم میں زیادہ چربی کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے. گرمی کو کم کرنے کے لئے بھی اس کا جوس استعمال کیا جاتا ہے. اس کےعلاوہ لیمن گراس سے تیل بھی بنایا جاسکتا ہے جس سے بےشمار فوائد ہیں. یہ تیل جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے لئے بہت مفید ہے.

لیمن گراس ایک خوشبودار پودا ہے اگر اس پودے کو گھر کے باورچی خانے میں رکھ دیا جائے تو مچھروں سے بھی چھٹکارہ حاصل ہوسکتا ہے. اس کے پتے ایک خوشبودار جڑی بوٹی کا درجہ رکھتے ہیں جسے عام طور پر مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. اس کے پتوں میں مہک ہوتی ہے. اس کے پتوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر اس میں چند چھوٹی الائچی ڈال کر خوب پکائیں تو بہترین قہوہ تیار ہے. اس کو پی کر آپ کی طبعیت بحال ہوجائے گی اور تھکن دور ہوجائے گی اور اگر اس میں چینی کی بجائے شہد ملا کر پینے سے فلو اور بخار ختم ہوجاتا ہے. کھانسی کم ہوجاتی ہے لیمن گراس کا سوپ بھی بنایا جاسکتا ہے. اس کو بنانے کے لئے یخنی بناکر اس کے چند پتے ڈال کر مزید پکالیں پھر ذائقے دار اور مفید سوپ پئیں. چاولوں کو دم دیتے وقت لیمن گراس کے پتے ڈالنے سے جب چاولوں کا ڈھکنا ہٹتا ہے تو ہر سو خوشبو پھیل جاتی ہے.
 

image

ایک چھوٹا سا پودا جو دیکھنے میں بھی حسین اور اس قدر فائدے دیکھ کر یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ لیمن گراس مزے کا مزھ اور دوا کی دوا ہے. ان سب فوائد کو مدّنظر رکھتے ہوئے ہم اگر عام زندگی میں لیمن گراس کا استعمال شروع کردیں تو اس کے بڑے مثبت نتائج نکلیں گے مثلاَ: ہم روزمرہ زندگی میں چائے کا استعمال کرتے ہیں جوس اور سوپ بھی پیا جاتا ہے اس طرح کھانا پکانا بھی روزآنہ کا معمول ہے اگرچہ ہم اس روزمرہ کے کھانے میں، چائے، جوس اور سوپ میں لیمن گراس کو استعمال کرنا شروع کردیں تو ہمیں ایک بہترین اور منفرد ذائقہ بھی حاصل ہوگا اور کئی بیماریوں سے بھی اگرچہ نجات حاصل نا ہوسکی مگر کمی ضرور واقع ہوگی. کسی بھی چیز کی افادیت کو پرکھنے کے لئے اس کا پیمانہ تجربہ ہے اور جب ہم یہ تجربہ کریں گے تو ہمیں اس کی حقیقت کا پتا چلے گا کہ آیا یہ چیز ہمارے منہ کے ذائقے اور جسمانی بیماریوں کے لئے کس قدر مفید ہے.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Lemongrass, also called fever grass, is a perennial plant with thin, long leaves that is indigenous to many Asian countries. As the name implies, lemongrass smells like lemon, but it tastes milder and sweeter. This herb is used in various Asian cuisines as a flavoring agent due to its potent flavor.