ایپل کا شمار ان چند کمپنیوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے
صرف چند سالوں میں ہی دنیا کی شکل تبدیل کر کے رکھ دی- دو دوستوں کی صرف
ایک گیراج میں قائم کی جانے والی یہ کمپنی آج دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر
کمپنی بن چکی ہے- اس کمپنی کے کُل اثاثوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا
ہے کہ ایپل ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے- ایک وقت ایسا بھی تھا
کہ جب ایپل اس حد تک امیر ہوچکا تھا کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم
خود امریکی حکومت سے بھی کئی زیادہ تھی٬ کیوں چونک گئے نا! لیکن ہم آپ کو
آج ایپل سے متعلق کئی اور چونکا دینے والے چند حقائق بھی بتائیں گے جنہیں
جان کر آپ ضرور حیران رہ جائیں گے-
|
|
جولائی 2011 میں ایپل کے بینک اکاؤنٹ میں اتنی بڑی تعداد میں رقم موجود تھی
جتنی کہ اس وقت امریکی حکومت کے پاس بھی نہیں تھی-
|
|
ایپل کے ایپ اسٹور آئی ٹیون کے استعمال کے لیے جب آپ خود کو رجسٹر کرواتے
ہیں تو اس وقت آپ سے جو معاہدہ کیا جاتا ہے اس میں ایک شق یہ بھی ہوتی ہے
کہ آپ جوہری ہتھیاروں کی تخلیق کے لیے ایپل کی مصنوعات کا استعمال نہیں
کرسکتے-
|
|
ایپل کے کمپیوٹر کے نزدیک تمباکو نوشی کرنے سے کمپیوٹر کی وارنٹی باطل
ہوجاتی ہے-
|
|
ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ملازمت کرنے والے فی فرد کی سالانہ تنخواہ اوسطاً 1
لاکھ 25 ہزار ڈالر بنتی ہے-
|
|
ہر ایک منٹ میں ایپل کو 3 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے-
|
|
1983 میں ایپل کی جانب سے پہلا آئی فون ڈیزائن متعارف کروایا گیا جو کہ آج
کل کے آئی پیڈ سے مشابہت رکھتا تھا جبکہ یہ لینڈ لائن فون تھا-
|
|
ایپل کے شریک بانی Ronald Wayne نے اپنے شئیر صرف 800 ڈالر میں فروخت کردیے
تھے اور آج ان کی مالیت 35 بلین ڈالر ہے-
|
|
ایپل اپنا ٹریڈ مارک آئی فون برازیل میں استعمال نہیں کرسکتی کیونکہ وہاں
Gradiente Eletronica نامی کمپنی سال 2000 میں یہ ٹریڈ مارک پہلے ہی رجسٹر
کروا چکی ہے-
|
|
برازیل میں آئی فون امریکہ کے مقابلے میں تقریباً دو
گنا زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے-
|
|
ایک چینی باشندے نے آئی فون خریدنے کے لیے اپنا
گردہ تک بیچ ڈالا-
|
|
پائلٹس روایتی قلم اور کاغذ کے متبادل کے طور پر
آئی پیڈ استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں-
|
|
تمام آئی فون کے اشتہارات میں آئی فون کی گھڑی پر
صبح کے 9:41 کا وقت دکھایا جاتا ہے کیونکہ سال 2007 میں یہی وہ وقت تھا
جب اسٹیو جاب نے پہلا آئی فون دنیا کے سامنے متعارف کروایا تھا-
|
|
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ آئی فون میں نصب
پروسیسر سام سنگ کمپنی تیار کرتی ہے- |