ہماری ویب نے انٹرنیٹ کی دنیا میں مزید ایک قدم آگے
بڑھاتے ہوئے فیس بک کی سروس انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ (internet.org) سے شراکت داری
قائم کرلی ہے جس کے بعد اب انٹرنیٹ صارفین ہماری ویب کے دو مخصوص سیکشن
بالکل مفت یعنی بغیر کسی چارجز کے استعمال کرسکیں گے-
|
|
انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ فیس بک کی ایک ایسی سروس ہے جس کے ذریعے انٹرنیٹ سروس تک
مفت رسائی ایسے علاقوں میں رہنے والے افراد تک ممکن بنائی جاتی ہے جہاں
موبائل سروس تو موجود ہے مگر موبائل پر انٹرنیٹ سروس کے بہت زیادہ چارجز
ہونے کے باعث بعض صارفین اس کے استعمال سے قاصر ہیں-
انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کے تحت Free Basics نامی اینڈرائیڈ ایپ کی مدد سے یا پھر
ٹیلی نار اور زونگ فور جی کی موبائل سروس استعمال کرتے ہوئے براؤزر میں
freebasics.com لکھ کر دنیا کی چند مقبول ترین اور معلوماتی ویب سائٹس کا
وزٹ بالکل مفت کیا جاسکتا ہے اور اس فہرست میں اب ہماری ویب بھی شامل ہوگئی
ہے-
|
|
فی الحال انٹرنیٹ صارفین انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کی مدد سے ہماری ویب کی اردو
انگلش ڈکشنری اور اردو نیوز کا مطالعہ بالکل مفت کرسکتے ہیں اور اس طرح
انٹرنیٹ صارفین کا ایک بڑا طبقہ ہماری ویب کی اس نئی شراکت داری سے استفادہ
حاصل کرسکتا ہے-
ہماری ویب نے یہ اقدام انٹرنیٹ صارفین کی حوصلہ افزالی کے لیے اٹھایا ہے
تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین ہماری ویب پر موجود انگلش ڈکشنری اور اردو نیوز
کے ایک بڑے ذخیرے تک رسائی بغیر کسی ہچکچاہٹ اور چارجز کی ادائیگی کے حاصل
کرسکیں اور اپنی معلومات میں اضافہ کرسکیں-
واضح رہے کہ اس سے قبل ہماری ویب پاکستان کے سب سے بڑے موبائل آپریٹر موبی
لنک کے ساتھ بھی ایک ایسی ہی شراکت داری قائم کرچکی ہے جس کے تحت موبی لنک
کے صارفین ہماری ویب تک مفت رسائی حاصل کرسکتے ہیں-
|
|
پاکستان میں انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کی سروس گزشتہ سال مئی میں متعارف کروائی گئی
تھی اور اس وقت یہ سروس صرف دو موبائل آپریٹر ٹیلی نار اور زونگ کی انٹرنیٹ
سروس کے تعاون سے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے- تاہم امکان ہے
کہ جلد ہی دیگر موبائل آپریٹر بھی انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کی خدمات حاصل کرلیں گے-
جس کے بعد ہماری ویب کے ان سیکشن تک مفت رسائی حاصل کرنے والے انٹرنیٹ
صارفین کی تعداد میں یقیناً ایک بڑا اضافہ ہوجائے گا |