حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دبئی میں مصنوعی
پہاڑ بنانے کا فیصلہ کیا ہے- یہ مصنوعی بارشوں میں اضافے کے لیے بنائے
جائیں گے- اور ایک امریکی فضائی تحقیق کی کمپنی نے اس حوالے سے اپنی تحقیق
کا آغاز بھی کردیا ہے-
|
|
ماہرین کا ماننا ہے کہ کسی بھی علاقے میں ہونے والی بارشوں کا انحصار وہاں
موجود پہاڑوں پر ہوتا ہے-
تاہم ماہرین اس بات کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں کہ ان پہاڑوں کی بلندی
کتنی ہونی چاہیے اور کیسی بارش دبئی کے لیے مفید ثابت ہوگی-
|
|
ماہرین کے مطابق پہاڑ نم ہوا کو اوپر کی جانب پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
جس سے وہ بادلوں میں تبدیل ہوجاتی ہے اور بارش برساتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس
منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ماہرین محکمہ موسمیات سے بھی رابطے میں
ہیں-
|