پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی ،روک تھام ناگزیر

پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی روایت چل پڑی ہے ،یکم مئی کو لاہور میں ہو نے والی ریلی میں بھی وہی ہوا جو اس اسلام آباد کی ریلی میں ہوا تھا ،خار دار تاروں میں الجھی ہو ئی خواتین کو وہاں موجود غنڈوں سے بچا لیا گیا ،لیکن لا ہو ر کے جلسے میں بھی کچھ اس سے کم نہیں ہوا،جو انتہا ئی افسوسنا ک ہے ،پی ٹی آئی کے اس جلسے میں خواتین کے ساتھ ہو نے والی بد سلوکی کے واقعات کے بعد حکو متی ارکان پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان الزم در الزام کا سلسلہ شروع ہو گیا ،پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اسے مسلم لیگ ن کے غنڈوں کی کارستا نی قرار دے ریتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ن لیگی غنڈوں کے خواتین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس پر سے ان کا اعتماد اٹھ گیا ہے اورسازش کے تحت ہمارے جلسوں میں ہلڑ بازی کی جا رہی ہے جبکہ کہ انہوں نے اس کی تحقیقات بھی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اسی تناظر میں عمران خان نے کرپشن کے خلاف فیصل آباد میں ہو نے والا جلسہ بھی ملتوی کر دیا ہے اور انہوں نے اپنے اعتماد اوراطمینان والے صوبے خیبر پختو نخوا میں 9 مئی کو پشاور اور 11مئی کو بنوں میں جلسوں کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی اراکین اور سوشل میڈ یا پر ہرنے والی تنقید کے بعد اب عمران خان خواتین سے بدسلوکی کے واقعے پر سنجیدہ ہیں جبکہ وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نوازشریف نے بھی حکو مت پنجاب کو خواتین سے بد سلوکی کے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری اور انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دیا ہے ۔اس ضمن میں وڈیو فوٹیجز کے ذریعے 5 ملزمان کو بھی شناخت کر لیا گیا ہے کہ گرفتاری کیلئے نادرا سے مدد مانگ لی گئی ہے۔

ملک میں جہاں پا نا ما لیکس پر الزام در الزام اور صفائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،وہیں خواتین سے بدسلوکی کا یہ ایک نیا ایشو کھڑا ہو گیا جس سے ٹی وی چینلز کاکاروبار تو خوب چمک رہا ہے لیکن عوام ان ایشوز اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے ذہنی الجھاؤ کا شکار ہو ہیں اور سوچنے پر مجبور ہیں کہ ایک دوسرے پر کیچڑاچھا لنے والے ملک کے مسائل کیسے حل کریں گے۔ ملک بھر میں جلسے ہوتے ہیں ،ایم کیو ایم کے بھی سیکڑوں جلسے ہو تے رہے ہیں ،اسی طرح جماعت اسلامی کے جلسوں میں بھی کبھی ایسا نہیں سنا گیا نہ ہی ن لیگ یا کسی اور جماعت کے جلسے میں ایسا کو ئی واقعہ پیش آیا لیکن یہ ٹرینڈ پی ٹی آئی کے حصہ میں آیا ہے جو اس کی مقبولیت کیلئے نقصان کا باعث ثابت ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کی بد سلوکی کے واقعات کے بعد عمران خان کو اس کا حقیقتاً سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا اورفیصلہ کر نا ہو گا کہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کیے جائیں ، بجائے کسی جماعت پرالزام تراشی کے کیو نکہ ہم نہیں سمجھتے کی کو ئی جماعت کسی کے جلسے میں اتنی گری ہوئے حرکت کر کے اپنی سیاسی کردار یا ساکھ کو کمزور کر سکتی ہے اور اگر کو ئی ایسا کرتا ہے تو یہ نہایت گری ہو ئے حرکت ہے ،پی ٹی آئی لاہو ر جلسے میں ہو نے والے واقعہ کی تحقیقات کرر ہی ہے لیکن اسے اپنی تحقیقات میں اس پہلو کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا کہ پی ٹی آئی کو جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کے محرک وہ آوارہ منش لوگ ہو سکتے ہیں جو ان جلسوںمیں خواتین کی شرکت کے باعث تفریخ کی غرض سے جوک در جوک آتے ہیںکیونکہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ہو نے والے دھر نے کے سبب پی ٹی آئی کئی الزامات کی زد میں رہی ہے کہ ان کے دھرنے میں نوجوانوں نے شراب نو شی کی گئی اور جب وہاں دھرنا ختم ہو اتو وہاں موجود کچرے سے شراب کی بوتلیں اور قابل اعتراض چیزیں بھی ملیں تھیں جن پر میڈیا میں بھی طویل بحث چھڑی تھی ،یہ بھی بڑی حقیقت ہے کہ ملک میں ہو نے والے کسی بھی جلسے میں ایسے لوگوں کو آنے سے نہیں روکا جا سکتا جو کسی بدمزگی کا سبب بن جائیںا ور نہ ہی ایسے لوگوں کی اسکریننگ ممکن ہے لیکن پھر بھی اس کی روک تھام کیلئے منظم انداز میں اقداما ت کی جا سکتے ہیں،اس کیلئے پی ٹی آئی کو اپنے جلسوں کی کا سیکیورٹی کامنظم نظام وضع کر ہو گا۔پی ٹی آئی کو خواتین کیلئے بالکل علیحدہ پنڈال بنا نا ہو گا اور مردوں اور خواتین کے پنڈال میں منا سب فاصلہ رکھنا ہو گا ،اس پنڈال کے چاروں طرف اپنے کارکنوں کا سیکیورٹی حصار بنا نا ہو گا ،ہلڑبازی کرنے والے کارکنان یا دیگرعنا صر کی مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنا نا ہو گا اور اس دوران کوئی پکڑا جاتا ہے تو اسے میڈیا کے سامنے بھی لانا ہو گا ،تاکہ ایسا کرنے والے عناصر آئندہ یہ عمل نہ دہراسکیں ۔ پی ٹی آئی ایک بڑی اور مقبول جماعت بن چکی ہے اس کے پیچھے عمران خان کی محنت ہے لیکن انہیں الزامات اور ایسے واقعات سے بچنے کیلئے کارکنان کی تربیت کر نا ہو گی اور پارٹی میں کارکنان کے احتساب کا نظام لانا ہو گا تاکہ پی ٹی آئی ایک مثالی پارٹی بن سکے ۔
Zain Siddiqui
About the Author: Zain Siddiqui Read More Articles by Zain Siddiqui: 7 Articles with 4208 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.