| خوبصورت اور حسین مقامات کی سیر کو تو ہر کوئی جانا چاہتا 
		ہے لیکن دنیا میں چند ایسے مقامات بھی موجود ہیں جن سے وابستہ پراسرار 
		کہانیاں سنتے ہی انسان کچھ لمحات کے لیے خوفزدہ ضرور ہوجاتا ہے یا پھر اگر 
		چلا بھی جائے تو ان مقامات کی ویرانی یا وحشت اسے زیادہ دیر وہاں ٹھہرنے 
		نہیں دیتی- آج کے آرٹیکل میں ہم دنیا کے چند ایسے ہی مقامات پیش کر رہے ہیں- 
 | 
	
		| Whale Bone Alley – 
		Siberiaالاسکا کے ساحل سے 82 میل کی دوری پر وہیل مچھلی کی جبڑوں٬ پسلیوں اور ریڑھ 
		کی ہڈیاں پڑی دیکھی جاسکتی ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ہڈیوں کی تاریخ 
		15ویں صدی سے بھی پہلے کی ہے اور ممکنہ حد تک یہ مقام عبادت کے لیے استعمال 
		کیا جاتا تھا-
 | 
	
		|  | 
	
		| The Nazca Lines – Peru
 پتھروں پر بنی ایسی کئی جانوروں کی تصویریں اور geometric اشکال تاحال 
		پراسرار ہیں- یہ لائنز صرف بلندی پر سے ہی دیکھی جاسکتی ہیں اور دلچسپ بات 
		یہ ہے کہ یہ تمام پراسرار تصاویر سنگل لائن اور بغیر قلم اٹھائے بنائی گئی 
		ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Red Beach – Panjin, China
 یہ سمندر ایک ایسی سمندری گھاس سے ڈھکا ہوا ہے جسے sueda کہا جاتا ہے اور 
		موسمِ خزاں میں اس کا رنگ لال ہوجاتا ہے- عوام کے لیے اس سمندر کا صرف ایک 
		مختصر حصہ کھلا ہوا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| The Bermuda Triangle – Atlantic Ocean
 برمودا ٹرائینگل ایک ایسا بدنام ترین مقام ہے جو بحر اوقیانوس کے 500,000 
		اسکوائر میل کے رقبے میں شامل ہے- یہ مقام اپنے پراسرار واقعات کی وجہ سے 
		مقبول ہے جس میں ہوائی اور بحری جہازوں کا اپنے تمام عملے سمیت غائب ہوجانا 
		شامل ہے- اور آج تک ان ناقابلِ یقین وجوہات کا سراغ بھی نہیں لگایا جاسکا-
 | 
	
		|  | 
	
		| Varosha – Cyprus
 Varosha قبرص کے ساحل پر واقع ایک ایسا ریزورٹ سٹی ہے جو مکمل طور پر ویران 
		ہے- یہ شہر ترکی پر حملے کے فوری بعد خالی کردیا گیا تھا- ایک مخصوص فاصلے 
		سے دیکھنے پر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ علاقہ گنجان ہو تاہم قریب جانے پر 
		انکشاف ہوتا ہے کہ یہ مکمل طور پر ویران اور خاموش ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Goblin Valley State Park – Utah, USA
 یہ عجیب و غریب سرزمین نرم ریتیلے پتھروں سے آراستہ ہے اور دو میل 
		طویل ہے- یہ انوکھا نظارہ یہاں سے پیدل گزرنے والے افراد میں انتہائی مقبول 
		ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| The Catacombs – Paris, France
 یہ قدیم سرنگوں کا ایک جال ہے شہر کے زیرِ زمین پھیلا ہوا ہے اور یہ تقریباً 
		چھ ملین پیرس کے باشندوں کی آخری آرام گاہ بھی ہے- یہ زیادہ تر گمنام ہیں 
		اور شہر کے گنجائش سے زیادہ بھر جانے والے قبرستاںوں سے یہاں لائے گئے ہیں- 
		سیاح ان زیرِ زمین قبرستانوں نے سے گزر سکتے ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
	
		| Hoia Baciu Forest – Romania
 رومانیہ کے ان جنگلات کی کہانی بھی پراسرار برمودا ٹرائینگل سے ملتی جلتی 
		ہے- متعدد افراد ان جنگلات میں کھو چکے ہیں اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں 
		ملا جبکہ متعدد افراد کی جانب سے تو یہاں اڑن طشتریاں دکھائی دینے کا دعویٰ 
		بھی سامنے آچکا ہے-
 | 
	
	
		|  | 
	
	
		| Kryziu Kalnas – Lithuania
 سوویت یونین اس علاقے کو دو مرتبہ منہدم کر چکی ہے لیکن مقامی افراد ہر بار 
		اسے تعمیر کرلیتے ہیں اور پہلے سے بھی زیادہ بڑے پیمانے پر تعمیر کی جاتی 
		ہے- اس پہاڑی پر 10 ہزار سے زائد صلیب موجود ہیں جہاں کئی مقامی افراد اپنے 
		ان پیاروں کا ماتم کرنے آتے ہیں جنہوں نے جنگ کے دوران اپنی زندگیاں کھو 
		دیں تھی-
 | 
	
	
		|  | 
	
	
		| The Hand in the Desert – Chile
 یہ کمال چلی کے مجسمہ ساز Mario Irarrázaba کا ہے اور انہیں انسانی مصائب 
		کو اپنے مجسموں میں اجاگر کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے- ان کے متعدد مجسموں 
		کو دیکھ کر انسان کی تنہائی کا احساس ہوتا ہے-
 | 
	
	
		|  | 
	
	
		| Plain of Jars – Laos
 یہ عجیب و غریب اور پتھروں سے بنے برتن Xieng Khouang نامی پورے صوبے میں 
		پھیلے ہوئے ہیں- ان دیوقامت برتنوں کے حوالے سے ایک نظریہ تو یہ پیش کیا 
		جاتا ہے کہ قدیم دور میں ان برتنوں کے مردوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے 
		لیے استعمال کیا جاتا تھا جبکہ مقامی افراد کا کہنا یہ ہے کہ ان برتنوں کا 
		استعمال شراب کے مرکب کے لیے کیا جاتا تھا-
 | 
	
	
		|  |