اکثر لوگوں کے تصور میں جزیرہ ایک ایسا مقام ہوتا ہے جو
دیکھنے میں انتہائی خوبصورت اور دنیا سے الگ تھلگ ہوتا ہے جہاں شوروغل سے
بچا جاسکتا ہے- لیکن یہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ دنیا میں کئی ایسے جزائر بھی
موجود ہیں جہاں کی آبادی لاکھوں افراد پر مشتمل ہے اور یہ اسی آبادی کی وجہ
سے تنگ ہوچکے ہیں- بعض جزیرے تو اس حد تک گنجان آباد ہیں کہ ان پر رہنے
والے افراد بھی اپنے اردگرد موجود سمندر کو نہیں دیکھ پاتے- آج کے آرٹیکل
میں ہم آپ کو دنیا کے سب سے گنجان آباد جزیروں کے بارے میں بتائیں گے-
|
Malé, The Maldives
ہنی مون کے لیے نئے شادی شدہ جوڑوں کی پہلی ترجیح مالدیپ ہوتا ہے جہاں وہ
دنیا کی بھیڑ بھاڑ سے دور اپنے یادگار دن گزار سکیں- لیکن یہاں موجود جزائر
پر وقت گزارنے کے لیے ہوٹل کے حوالے سے پہلے ان کا واسطہ مالدیپ کے جزیرے
مالے سے پڑتا ہے- یہ مالدیپ کا دارالحکومت بھی ہے- یہ ایک گنجان آباد جزیرہ
ہے جس کی آبادی یو این کی تازہ مردم شماری کے مطابق 1 لاکھ 33 ہزار افراد
پر مشتمل ہے- اور یہ تمام افراد صرف 2 اسکوائر میل کے رقبے پر آباد ہیں- |
|
Venice, Italy
اٹلی کا شہر وینس 117 چھوٹے جزائر پر پھیلا ہوا ہے اور اس مقام کے فضائی
مناظر ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت اور دلچسپ ہوتے ہیں- لیکن یہ جزائر بھی
انتہائی گنجان آباد ہیں اور یہاں کی آبادی 2 لاکھ 70 ہزار افراد پر مشتمل
ہے- اس کا ایک چھوٹا جزیرہ Burano ہے جس کی آبادی 4 ہزار ہے لیکن یہ آبادی
فی اسکوائر میل 50 ہزار افراد کی آبادی کے برابر ہے- جزیروں پر مشتمل وینس
ثقافتی اہمیت کا حامل شہر ہے-
|
|
Lubeck, Germany
یہ قدیم قصبہ شمالی جرمنی کے بالٹک جزیرے پر 1143 میں قائم کیا گیا تھا- یہ
جزیرہ زمین کے گرد گھرا ہوا ہے لیکن آبی گزر گاہوں کی وجہ سے اس کا رابطہ
مرکزی زمین سے نہیں ہے- یہ رہنے والی آبادی کے اعداد و شمار کچھ واضح تو
نہیں ہیں لیکن فضائی مناظر اس جزیرے کے انتہائی گنجان ہونے کی گواہی دیتے
ہیں کیونکہ یہاں عمارات کے علاوہ سڑکوں کا جال بھی بچھا ہوا ہے- یہ ایک
نسبتاً کشادہ قصبہ ہے- اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 83 اسکوائر
میل کے رقبے پر پھیلے اس جزیرے پر 2 لاکھ 12 ہزار افراد آباد ہیں-
|
|
Manhattan, USA
مین ہٹن بھی امریکہ ایک انتہائی گنجان آباد مقام ہے- 23 اسکوائر میل کے
رقبے پر پھیلے اس علاقے میں 16 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں یعنی فی
اسکوائر میل 70 ہزار 700 افراد بنتے ہیں- جہاں ایک جانب اس مقام کی تصویر
سے یہاں کی خوبصورتی کا انداز لگایا جاسکتا ہے وہیں دوسری جانب لاکھوں کی
آبادی کی بات بھی درست ثابت ہوتی ہے-
|
|
Santa Cruz del Islote, Colombia
کولمبیا کے اس جزیرے کا شمار دنیا کے سب سے گنجان آباد مقامات میں کیا جاتا
ہے اور یہاں مین ہٹن کے مقابلے میں 4 گنا زائد افراد آباد ہیں- یہاں صرف 1
ہیکٹر کے چھوٹے سے رقبے پر بھی 1200 افراد کی آبادی ہے جو کہ 3 لاکھ افراد
فی اسکوائر میل کے برابر بنتی ہے- تعجب کی بات یہ ہے کہ یہاں نہ کوئی
قبرستان ہے اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر لیکن پھر بھی یہاں کے رہائشی اس جزیرے کو
جنت قرار دیتے ہیں-
|
|
Ap Lei Chau, Hong Kong
یہ جزیرہ ہانگ کانگ کے جنوبی ساحل کے ساتھ واقع ہے- مقامی افراد کے مطابق
چونکہ اس جزیرے کی شکل بطخ کی زبان کی مانند ہے اس لیے ہم اسے Duck Tongue
جزیرہ بھی کہتے ہیں- اس گنجان جزیرے پر 87 ہزار افراد آباد ہیں جبکہ جزیرے
کا رقبہ صرف آدھا اسکوائر میل ہے یعنی فی اسکوائر میل 1 لاکھ 74 ہزار افراد
کے برابر آبادی ہے-
|
|
Migingo Island, Lake Victoria
وکٹوریہ جھیل میں موجود زمین کا یہ ٹکڑا انتہائی گنجان ہے اور یہاں کوئی
چھوٹی سی جگہ بھی اب خالی نہیں بچی- نصف ایکڑ پر پہلے اس زمین کے ٹکڑے کی
ملکیت کے دو ملک دعویدار ہیں ایک کینیا اور یوگنڈا- اور اسی وجہ سے یہ ایک
متنازعہ مقام بن چکا ہے- اس چھوٹے سے ٹکڑے پر تقریباً 200 افراد آباد ہیں-
|
|
Ebeye Island, Marshall Islands
یہ ایک انتہائی مختصر جزیرہ ہے جو کہ 0.1 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا
ہے لیکن 15 ہزار افراد کا گھر ہے- دوسرے معنوں میں یہ آبادی فی اسکوائر میل
پر موجود 1 لاکھ 50 ہزار کی آبادی کے برابر ہے- |
|