خبردار!!!

بچے تو ناسمجھ ہوتے ہیں ۔انھیں کیا معلوم ۔کیا چیز کس کام کی ۔بعض مرتبہ ایسا ہوتاہے کہ ہم بے احتیاطی میں گھر کی چیزوں کو اس طرح رکھ دیتے ہیں کہ جس میں بڑوں کے لیے تو کوئی خاص نقصان کا اندیشہ نہیں البتہ بچوں کے لیے وہ خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔۔۔

(۱)گھروں میں رکھی ادویات!!!
اب ہوتاکیا ہے کہ ہم فریج میں ،گھر میں کسی میز پر یا پھر کسی اور جگہ ادویات رکھ دیتے ہیں جہاں بچے باآسانی پہنچ سکتے ہوں تو ایسے میں ہوتاکیاہے ۔کہ بچّہ اس سیرپ والی بوتل کو اُٹھ لیتاہے ۔۔۔یاتو ہو منہ سے لگاکر پینے کی کوشش کرے گایاپھر اس کھیلتے کھیلتے زمین پر پٹخ دے گا۔

اب آپ خود سوچیں۔خدانخواستہ وہ بچّہ مضردوائی پی گیا ۔تو اس ننھے سے بچّے کو ری ایکشن ہوگیا۔بچّے کی صحت کی خراب اور ڈاکٹروں کی فیسیں علیحدہ ۔اور اگر اس نے زمین میں پٹخ دی اور کانچ پاؤں یا ہاتھ میں لگ گیاتو پھر بھی نقصان ۔

یعنی تھوڑی سی غفلت کی اور ادھر اس کا خمیازہ ذہنی اذیت اور مالی بوجھ دونوں صورتوں میں برداشت کرنا پڑرہاہے ۔حالانکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ادویات پر میڈیسن کمپنیز اس اندیشے کے پیش ِ نظر لکھتی ہیں کہ دوائیاں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں ۔

اگر احتیاط کی ہوتی ۔اور یہ دوائی کسی بلند مقام پر رکھی ہوتی۔۔۔تو اتنی پریشانی نہ ہوتی ۔۔۔۔۔۔اسی لیے تو کہتے ہیں ۔

’’محتاط آدمی سداسکھی ‘‘؟؟آپ خبر دار رہیں۔آپ کی بے خبری کہیں بہت بڑے نقصان کا باعث نہ بن جائے۔

DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 381 Articles with 593741 views i am scholar.serve the humainbeing... View More