اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ
الرحمان الرحیم
مسلمانوں سےمیں یہ گزارش کرنا چاہوں گاکہ ہمیں وہ طریقہ اختیار کرناچاہیےجو
توحید پرستوں کا ہو اللہ تعالی کووحدہ لاشریک ماننےوالوں کا طریقہ ہو جو
لوگ مزاروں کی پوجا کرتے ہیں وہ اور اپنے پیروں اور پیشواوں کی تصویریں
اپنے گھروں اور دکانوں اورکار خانوں میں آویزاں کرتے ہیں کیا یہ اللہ تعالی
کو وحدہ لاشریک ماننے والوں کا طریقہ ہے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ تصویریں بنانے اور بنوانے والوں کو سب سے زیادہ تعداد
میں جھنّم میں عذاب ہو گا یہ متفق علیہ حدیث ہے تصویر سازی بت بنانا اور ان
کو عزت و احترام سے آویزاں اور نسب کرنا شرک میں شامل ہے اور یہ طریقہ اللہ
تعالی کو وحدہ لاشریک ماننے والوں کا ہرگز نہیں ہو سکتا اللہ تعالی کا
فرمان ہے قرآن میں کہ من یشاقق الرسول ویتّبع غیر سبیل المومنین۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرتا ہے اور مومنین کے راستہ کے
علاوہ کوئی اور راستہ اختیار کیا ہم اسے اسی راستے پر چلائے رکھیں گے حتی
کہ اس کا ٹھکانا جھنّم بن جائے گا میں یہ باتیں اس لیے تحریر کر رہا ہوں
کیونکہ اللہ پاک نے قرآن میں فرمایا ہے کہ جب جھنمیوں سے پوچھا جائے گا کہ
تم لو گ دنیا میں تو بہت اچھے تھے اب تم لوگ دوزخ میں کیوں پھینکے گیے ہو
تو وہ آگے سے جواب دیں گے کہ ہم دوسرے لوگوں کو برے کاموں سے منع نہیں کیا
کرتے تھے اور کھڑے دیکھتے رہتے تھے اللہ پاک نے اپنے علم سے ہم لوگوں کو
آگاہ فرمایا ہے کہ جہنم میں جانے والوں میں یہ گناہ بھی ہوگا کہ وہ دوسرے
لوگوں کو برائی سے منع نہیں کرتے تھے وما علینا الالبلغ |