گبینہ جبہ، پاکستان کی ان دیکھی خوبصورت وادی

یوں تو پاکستان میں متعدد خوبصورت اور دلکش سیاحتی مقامات موجود ہیں جن کا قدرتی حسن کسی کو بھی اپنا دیوانہ بنا سکتا ہے لیکن پاکستان کا حسین و جمیل علاقہ ایسا بھی ہے جس سے خود پاکستانی عوام کی ایک بڑی اکثریت بھی ناواقف ہے- ہم بات کر رہے ہیں سوات کی سحر انگیز نظاروں کی حامل وادی “ گبینہ جبہ “ کی- آئیے آپ کو اس ان دیکھی خوبصورت وادی کے بارے میں بتاتے ہیں-
 

گبینہ جبہ کے معنی
پشتو زبان میں ’’گبین‘‘ کا مطلب شہد جبکہ ’’جبہ‘‘ دلدل کو کہتے ہیں۔ ایک زمانے میں یہ پورا علاقہ دلدل ہوا کرتا تھا۔ گبینہ جبہ مینگورہ شہر سے تقریباً 45 کلومیٹر کے فاصلے پر سطح سمندر سے گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

image


پہاڑی سلسلہ، الپائن اور گلیشئیر
گبینہ جبہ کے چاروں اطراف برف پوش پہاڑوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ یہ پہاڑ سطح سمندر سے سولہ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہیں، جنہیں الپائن بھی کہتے ہیں جبکہ ان پہاڑوں میں سوات کے گلیشئر بھی ہیں۔ پہاڑوں کا یہ سلسلہ کوہ ہندوکش سے جا ملا ہے جبکہ درال، سیدگئی اور ضلع دیر سے بھی یہ پہاڑ ملے ہوئے ہیں۔

image


پہاڑوں سے گرتے ہوئے آبشار
گبینہ جبہ میں جگہ جگہ پر برفیلے پہاڑوں کا پانی آبشاروں اور جھرنوں کی شکل میں نیچے گرتا ہے۔ ان آبشاروں کا نظارہ بہت ہی خوبصورت اور پر سکون ہے-

image


چرواہوں کا قیام
گبینہ جبہ میں سال کے تین مہینوں جون، جولائی اور اگست میں چرواہے اپنے مویشیوں کے ہمراہ یہاں کا رخ کرتے ہیں اور یہاں پر قیام کرتے ہیں۔ مویشی بھی ان خوبصورت نظاروں میں گم دکھائی دیتے ہیں ۔

image


مقامی سواری
گبینہ جبہ جانے کے لئے فور وہیل گاڑی کا انتظام کیا جاتا ہے تاہم شاہراہ کی خستہ حالی کے باعث اب یا تو پیدل جانا پڑے گا یا وہاں پر موجود خچروں اور گھوڑوں کے ذریعے۔ مقامی لوگ آنے والے سیاحوں کو خچروں اور گھوڑوں کے ذریعے گبینہ جبہ لے جاتے ہیں، جس سے یہاں کے لوگوں کو مالی فائدہ پہنچتا ہے۔

image


سیاحوں کی آمد
اس علاقے کی خوبصورتی دیکھنے اور سکون کے چند لمحے گزارنے سیاح معقول تعداد میں یہاں آتے ہیں اور یہاں پر خیمے لگا کر قدرتی نظاروں اور ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

image


ہرے بھرے مرغزار اور یخ بستہ موسم
گبینہ جبہ میں حد نگاہ خوبصورت مرغزار موجود ہے جبکہ یہاں کی ٹھنڈی ہوائیں مسحور کن احساس دلاتی ہیں۔ اس علاقے کے بارے میں زیادہ تر لوگ نہیں جانتے جبکہ یہ خوبصورت وادی سوات کی حسین وادیوں میں شمار ہوتی ہے۔

image

جنگل اور قیمتی لکڑی
گبینہ جبہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کثیر مقدار میں جنگلات ہیں، جنہیں سوات کے گھنے جنگلات میں شمار کیا جاتا ہے۔ شاہ وزیر خان کے مطابق ان جنگلات میں سوات کی قیمتی لکڑی دیودار، منگزئی، اچر، کچر، پیوچ اور کانڑ کے درختوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

image

بشکریہ: ( ڈوئچے ویلے)
YOU MAY ALSO LIKE:

Gabina Jabba which means in Pashto honey marshes, is a charming tourist spot located at a distance of approximately 65 km from Mingora on Matta sakhra road Swat valley, Khyber Pakhtunkhwa. It is the unknown hidden paradise from common tourists in Swat valley, with lush green meadows, thick mysterious forests, snow clad mountains, cool mineral springs and lofty peaks.