ایک حقیقت ایک فسانے کے سلسلے کی نئ کہانی " کاش"

زندگی بھر شاید یہ ملال اسکا پیچھا نہ چھوڑے کہ جب اسکی ماں کو اسکی ضرورت تھی اس نے اس ہستی کو فراموش کردیا.انوکھے جذبوں کی سچی کہانی
کاش

ہمیشہ کی طرح آج بھی انھیں کھانسی کا شدید پھندے لگ رہے تھے.آنکھیں انگارے کی طرح سرخ ہورہیں تھیں. وہ بار بار اپنا سینہ سہلانے لگتیں کبھی کام چھوڑ کر فرش پر ہی کچھ دیر دم لینے اکڑوں بیٹھ جاتیں...ہم نے بہت کوشش کی کہ وہ سب چھوڑ کے ایک طرف سکون سے بیٹھ جائیں پر وہ بضد تھیں کہ گھر بیٹیاں اتنے دنوں کے بعد آئیں تو ان سے کوئ کام نہیں لیں گیں.وہ شدید تکلیف کے باوجود اپنی ممتا ہم میں لٹاتی رہیں.تکلیف بڑھتی گئ دن سے رات کا پہلا پہر لگ گیا ہم سب ہی کافی پریشان اور تھکے ہوئے تھے رمضان اور پھر روزے میں امی کو ڈاکٹرز کے لے کے بھاگنا آدھی رات کو پھر انکی حالت بگڑ گئ اور انھیں بابا بھائ ہاسپٹل لے کر گئے ہم سب اپنے اپنے بچوں کو لے کر کچھ دیر آرام کی غرض سے لیٹ گئے صبح صادق ہی سب لوگ واپس گھر لوٹے امی نے آتے ہی مجھے آواز دی غزل بیٹا میں آگئ ہوں ماں کو نہیں پوچھو گی...؟غزل...پتہ نہیں کیوں چاہتے ہوئے بھی میں اس وقت سوئ بنی بستر پر پڑی رہی کہیں میرے ہلنے سے میری بیٹی کی نیند نہ خراب ہوجائے مجھے یاد ہے میری ماں کا وہ محبت بھرا لمس انھوں نے میرے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا شاید سورہی ہے تھک گئی ہوگی سارا دن میری وجہ سے ویسے بھی سب پریشان رہے.... اتفاق سے اسی دن ہمیں گھر واپس جانا پڑا اس بات کو چار پانچ دن ہی گذرے ہوں گے جب وہ روح فرسا خبر ہمیں ملیں. ماں نہیں رہین تھیں ہمارے بیچ جس ہستی کا سایہ ہم ہمیشہ اپنے سروں پر قائم دیکھنا چاہتے تھے.اس ہستی کو بے جان بے حرکت دیکھ کے کیا گزری ہم پر شاید لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے اس دن مجھے اپنی اس بیٹی کا بھی ہوش نہین رہا جسکے لیئے میں نے کچھ دیر اپنی ماں کو بھی فراموش کردیا تھا انکے پیروں سے لپٹ کر اس دن میں بے تحاشا روئ کاش وہ لمحہ لوٹ کر آسکتا یہ کاش شاید میری زندگی کا ہمیشہ روگ بن کر رہے.پتہ نہیں کیوں اس لمحے مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میری ماں کی بند آنکھ سے بھی ایک آنسو لڑھک کے انکے گال پر آگیا ہو...
Haya Ghazal
About the Author: Haya Ghazal Read More Articles by Haya Ghazal: 65 Articles with 95088 views I am freelancer poetess & witer on hamareweb. I work in Monthaliy International Magzin as a buti tips incharch.otherwise i write poetry on fb poerty p.. View More