عام طور پر ایک ساتھ پیدا ہونے والے تین بچوں کی شکلیں کم
ہی آپس میں ملتی ہیں یا پھر ان کی جنس بھی یکساں ہو لیکن برطانیہ کے ایک
گھر میں پیدا ہونے تین بچوں کی نہ صرف شکلیں اور جنس ایک ہے بلکہ ان تینوں
کے ڈی این اے میں بھی کوئی فرق موجود نہیں-
|
|
ماہرین کے مطابق ایسا 20 کروڑ پیدائشوں میں سے کسی ایک میں ہوتا ہے کہ
تینوں بچوں کی شکل٬ جنس اور ڈی این اے یکساں ہوں-
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ان بچوں کو پہچاننے کے حوالے سے خود ان کی ماں
ایلن بھی مشکل کا شکار رہتی اور ان کے پہچان کے لیے ایلن چند منفرد علامات
رکھی ہوں ہیں کیونکہ تینوں بچوں کے پیروں میں پیدائشی نشان بھی ایک جیسے
ہیں تینوں کی بھنوؤں کے درمیان بھی ایک جیسے نشانات موجود ہیں-
ایلن انہیں کچھ اس طرح پہچانتی ہے کہ روحان بہت اونچی آواز میں روتا اور
چیختا ہے جبکہ روکو پر سکون انداز میں بیٹھا رہتا ہے اور رومن کو ہر شے پر
اپنا قبضہ جمانے کی عادت ہے ۔
|
|
ایلن کی اس تین بچوں کے علاوہ ایک تین سالہ بیٹی انڈیانا بھی ہے ۔
|