بھارت میں ایک ایمپائر کا نو بال قرار دینے کا فیصلہ اس
کی بہن کے قتل کا باعث بن گیا- جی ہاں یہ افسوسناک واقعہ حال ہی میں بھارتی
ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبے
جرارا میں پیش آیا ہے-
|
|
اس قصبے میں مقامی سطح پر ایک پریمیر لیگ کا انعقاد کیا گیا اور اسی پریمیر
لیگ کے تحت دو ٹیموں جرارا اور باریکی کے درمیان ایک اہم میچ جاری تھا کہ
اس دوران میچ ایمپائر راج کمار نے ایک گیند کو “ نو بال “ قرار دے دیا-
ایمپائر کا یہ فیصلہ فیلڈنگ ٹیم کی کھلاڑی سندیپ پال کو پسند نہ آیا اور اس
نے ایمپائر سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جسے ایمپائر نے مسترد کردیا-
اس موقع پر سندیپ نے ایمپائر کو کھلے الفاظ میں دھمکی دے ڈالی کہ اسے اب اس
فیصلے پر اپنے گھر کے ایک فرد سے محروم ہونا پڑے گا-
|
|
سندیپ نے انتقاماً دوسرے روز ایمپائر راج کمار کی 15 سالہ بہن پوجا جو اپنے
3 سہیلیوں کے ہمراہ کھیتوں سے گزر رہی تھی کو زہر ملی کولڈ ڈرنک کی پیشکش
کی- چونکہ پوجا اور اس کی سہیلیاں سندیپ کو پہلے جانتی تھیں اس وجہ سے
انہوں نے کولڈ ڈرنک پی لی- تاہم کولڈ ڈرنک پیتے ہی چاروں لڑکیوں کی حالت
غیر ہوگئی اور پوجا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر تینوں لڑکیوں کو
تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
|