ہمارے ملک میں متعدد ایسے مقامات موجود ہیں جن سے خود
ہمارے ملک پاکستان کی عوام بھی مکمل طور پر واقف نہیں ہیں جبکہ یہ مقامات
اپنے اندر کئی پراسرار راز سموئے ہیں- انہی مقامات میں سے ایک مقام
گونڈرانی بھی ہے جسے شہرِ روغان کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
اس شہر کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں موجود پہاڑوں میں سینکڑوں غاریں بنی ہوئی
ہیں لیکن ان غاروں کی تعمیر کے حوالے سے تاریخ بالکل خاموش ہے-
گونڈارنی صوبہ بلوچستان میں کراچی سے 175 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع لسبیلہ
میں واقع ہے- یہ شہر قدیم قصبے بیلہ کے شمال میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر
موجود ہے-
مؤرخین کا خیال ہے کہ ان پہاڑوں میں موجود غاریں بدھ مت مذہب کے پیروکاروں
نے تعمیر کی ہیں اور وہ یہاں رہائش پذیر تھے- ان غاروں میں چھوٹے چھوٹے
کمرے بھی بنے ہوئے ہیں جو مختلف راستوں سے منسلک ہیں-
|
|
برطانوی دور میں یہاں 1500 غاریں موجود تھیں لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے
کی وجہ سے انگنت غاریں گر چکی ہیں اور اب صرف 500 غاریں باقی رہ گئی ہیں
|