ڈیڑھ سال تک بغیر دل کے زندہ رہنے والا شخص

یقیناً دل کا دھڑکنا ہی زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ دنیا میں ایک ایسا شخص موجود ہے جو ڈیڑھ سال کا عرصہ بغیر دل کے گزار چکا ہے اور اب بھی زندہ ہے؟

جی ہاں امریکہ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان اسٹان لارکن کو تقریباً 24 سال کی عمر دل کے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے اگلے ڈیڑھ سال کے لیے مصنوعی دل لگا دیا-
 

image

تاہم اب اس نوجوان کو ٹرانسپلانٹ کے بعد ایک صحت مند دل لگا دیا گیا اور یہ ایک صحت مند زندگی گزار رہا ہے لیکن مصنوعی دل کے ساتھ گزارے جانے والے 18 ماہ بھی اسٹان لارکن کی زندگی کا دلچسپ تجربہ ہیں-

یہ نوجوان اپنے مصنوعی دل کے ساتھ بھی روزمرہ کے تمام امور بخوبی انجام دیتا رہا- یہاں تک کہ یہ مصنوعی دل اس حد تک طاقتور تھا کہ اسٹان نے باسکٹ بال کھیلنے کا شوق بھی پورا کیا اور اس میں اسے کسی قسم کی دشواری کا سامنا بھی نہ کرنا پڑا-

اس مکینیکل مصنوعی دل میں 2 ٹیوبز نصب تھی جن کا کام ہوا پمپ کرنا اور مکمل جسم کو خون فراہم کرنا تھا-

ایک بیرونی ڈیوائس سے منسلک یہ ٹیوبز اسٹان کے معدے سے منسلک تھیں اور وہ انہیں بیک پیک کی صورت میں پر جگہ اپنے ساتھ رکھتا تھا-
 

image


واضح رہے کہ اب تک ہزاروں مریضوں کو ایسے مکینیکل دل لگا کر ان کی زندگیاں بچائی جاچکی ہیں اور ان میں سے بیشتر مریض ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

Some high school students feel like they lug their backpacks around everywhere. Stan Larkin actually did, but stuffed inside wasn’t a slew of textbooks — it was his heart. Twenty-five-year-old Larkin lived for 555 days without a human heart in his chest.