ہم اکثر ڈاکٹر حضرات کی جانب سے یہ مشورہ سنتے ہیں کہ اگر
اپنی خوراک میں نمک کا استعمال کم کیجیے لیکن کبھی کوئی یہ نہیں بتاتا کہ
آخر ایسا کیوں کیا جائے اور اس سے ہمیں کیا فوائد حاصل ہوں گے؟ مگر آج ہم
کو آپ بتائیں گے کہ خوراک میں نمک کا کم استعمال یا بغیر نمک والی غذا آپ
کو کتنے بڑے فوائد پہنچاتی ہے-
|
|
نمک کو سائنسی زبان میں سوڈیم کلورائیڈ کہا جاتا ہے- اور ہمارے جسم کو صحت
مند رہنے کے لیے سوڈیم اور پانی کے ایک مخصوص توازن کی ضرورت ہوتی ہے- اگر
یہ توازن برقرار نہ رہے تو اس کے جسم پر نقصان دہ اثرات مرتب ہوتے ہیں-
جسم میں اگر سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوجائے تو اس سے آپ کے جسم موجود پانی کی
مقدار برقرار رہتی ہے اور وہ خارج نہیں ہوپاتا جس کی وجہ سے آپ خود کو
سوجھا ہوا اور اپھارہ پن محسوس کرتے ہیں- اس کے برعکس سوڈیم کا کم استعمال
آپ کے پٹھوں کے لیے موزوں ہوتا ہے-
دوسری جانب سوڈیم کی اضافی مقدار کی وجہ سے پانی کا برقرار رہنا آپ کے دل
اور خون کی نالیوں پر اضافی بوجھ بن جاتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض
کو جنم دیتا ہے- اپنی خوراک میں نمک کا کم استعمال آپ کو بلڈ پریشر سے
محفوظ بناتا ہے-
|
|
ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دل کی بیماریاں٬ فالج یا پھر قبل از وقت موت کا
سامنا کرنا پڑتا ہے- نمک کے زیادہ استعمال کی وجہ سے آپ کو معدے٬ گردوں اور
آنتوں کی خرابی کی شکایت بھی پیدا ہوسکتی ہے-
اضافی نمک پر مشتمل خوراک کھانے سے انسان ذیابیطیس اور موتیے کا شکار بھی
بن سکتا ہے- اس لیے ضروری ہے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں نمک کے استعمال
کو کم کیا جائے-
نمک کی مقدار میں کمی آپ کے کسی ذائقے کو سمجھنے کی صلاحیت کو بھی زندہ
رکھتی ہے- ہم زندگی میں کئی قسم کے ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں جیسے تازہ
سبزیوں اور پھلوں کا ذائقہ یا پھر مزیدار غذاؤں کا ذائقہ- لیکن یہ ذائقے
ہمیں تب ہی اچھے لگ سکتے ہیں جب ہمارے اندر انہیں سمجھنے کی صلاحیت زندہ
ہوگی-
|
|
نمک یا سوڈیم کے کم استعمال سے آپ کا چہرہ بھی ترو تازہ دکھائی دینے لگتا
ہے- آپ کے گال متوازن ہوجاتے ہیں یعنی نہ زیادہ پھولے ہوئے اور نہ ہی زیادہ
پچکے ہوئے-
یقیناً بغیر نمک یا کم نمک والی غذاؤں کے استعمال کا تصور بھی مشکل ہے لیکن
حقیقت میں یہ دشوار نہیں ہے- آپ صرف اپنے روزمرہ کے کھانوں میں ایسی اشیاﺀ
کا استعمال نہ کیجیے جن میں بہت زیادہ نمک استعمال کیا جاتا ہو اور متبال
کے طور پر آپ چٹ پٹے مصالحے استعمال کرسکتے ہیں- کچھ وقت میں آپ خود ہی اس
صحت بخش عادت کو پوری طرح سے اپنا لیں گے-
بازار میں دستیاب پہلے سے تیار شدہ پیک کھانوں کے استعمال سے بھی اجتناب
کیجیے کیونکہ یہ بھی بعض اوقات سوڈیم کی اضافی مقدار پر مشتمل ہوسکتے ہیں
اور آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں-
|
|
نمک کے استعمال کو کم کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے روزمرہ
کی غذاؤں میں ایسی خوراک کا انتخاب کیجیے جس میں نمک استعمال ہی نہ کیا
جاتا ہو یا پھر کم کیا جاتا ہو- آپ کو چاہیے کہ اپنی غذاؤں میں زیادہ سے
زیادہ تازہ سبزیاں اور پھل شامل کریں-
مارکیٹ سے خریدی جانے والی غذاؤں کے لیبل کی بھی جانچ ضرور کیجیے اور وہ
غذائیں منتخب کریں جن میں سوڈیم کی مقدار کم ہو جیسے کہ ڈبل روٹی اور رول٬
پیزا٬ سوپ اور سینڈوچ وغیرہ- تاہم چند چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے پیکٹ
میں سوڈیم کی مقدار درج نہیں کی جاتی جیسے کہ پنیر٬ کیچپ اور مایونیز وغیرہ- |