بسم اللہ الرحمٰن الرحیم |
امریکہ میں جرائم کی روز افزوں
تعداد اب کسی سے پوشیدہ نہیں - اخبار ڈیلی نیوز بتاریخ 29 اگست صفحہ 1 کالم 2
سے رپورٹ ملاحظہ ہوں
972 واشنگٹن - 29 اگست - ایف -بی -آئی نے رپورٹ شائع کی کہ امریکہ میں اس برس
ہر تیس منٹ میں ایک قتل ہوا- ہر 31 منٹ میں ایک عورت کے ساتھ زنا بالجبر کیا
گیا‘ ہر 81 سیکنڈ میں کوئی زبردست ڈاکہ پڑا اور ہر
86 سیکنڈ میں کسی ایک شہری
پر جسمانی حملہ کیا گیا
اس سال کل 17630 افراد قتل ہوئے زنا بالجبر کی تعداد 42000 - مار دھاڑ کے ساتھ
ڈاکوؤں کی تعداد اس سال 50910 رہی
یہ تھی وہ تعداد جو سرکاری محکموں کے علم میں آئی اس کے علاوہ بھی جرم کی تعداد
نہ جانے کتنی
ہوگی
بس اقبال مرحوم کا شعر یاد آگیا
ڈھونڈنے والا ستاروں کی گذر گاہوں کا
اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا
جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا
زندگی کی شب تاریک سحر کر نہ سکا
(ماخوذ:- تراشے ‘ مفتی تقی عثمانی ‘ ص96 )
یہ اعداد شمار پرانے بلکہ بہت پرانے ہیں - آج کی کیا خبر یقیناً نہ تعداد بہت
ہی زیادہ بڑھ گئی ہوگی اور ہم اس اخلاقی طور پر پست ملک کی پیروی میں اسلام کی
پیروی نہیں کر رہے بلکہ اس کی خبیث پالیسیوں کو بے دھڑک اپنا رہے ہیں- اگر ہم
صحیح معنوں میں اسلام کی مکمل پیروی کریں تو کامیابی اور کامرانی ہمارے قدم
چومے گی - ہماری زبوں حالی کا سب سے بڑا راز یہ ہے کہ ہم نے اسلام کی پاکیزہ
تعلیمات کو فراموش کردیا ہے
اقبال نے سچ کہا ہے |
وہ ہوئے معزز زمانے میں مسلمان
ہوکر
تم ہوئے خوار تاریک قرآن ہو کر |