دنیا کے مختلف حصوں میں متعدد ایسے دلچسپ مقامات موجود
ہیں جہاں کی سیر سیاحت کے شوقین افراد کے لیے کسی جنون کی سی کیفیت رکھتی
ہے- ان مقامات پر سیاحوں کا واسطہ منفرد تجربات سے پڑتا ہے جو ان کے لیے
ایک خوشگوار یادگار بن جاتے ہیں- انہی میں کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جو
ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں-
|
|
یہ دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ پول ہے جو چلی میں واقع ہے- اس پول میں تیراکی
کرنا یقیناُ ایک منفرد تجربے کا باعث بن سکتا ہے-
|
|
مالدیپ کے سمندر میں تعمیر کردہ اس بنگلے میں وقت گزارنا سیاحوں کے لیے
خوشگوار یادگار بن جاتا ہے جسے وہ کبھی بھی فراموش نہیں کرپاتے-
|
|
یہ خوبصورت مقام فن لینڈ میں واقع ہے اور یہ اگلو ہوٹل کے کمرے ہیں جن میں
رات گزارتے ہوئے آپ آسمان اور نادرن لائٹس کا دلکش نظارہ بھی کرسکتے ہیں-
اس کے علاوہ آپ کے چاروں طرف برف ہی برف ہوتی ہے-
|
|
اگر آپ بنگی جمپنگ کے شوقین ہیں تو نیوزی لینڈ جائیے- تاہم یہ کھیل صرف
مضبوط اعصاب اور دل والوں کے لیے ہے-
|
|
یہ ناروے کی ٹرولٹنگ نامی چٹان ہے جس کے کنارے پر بیٹھ کر انسان موت کے
انتہائی قریب پہنچ جاتا ہے کیونکہ آپ کی چھوٹی سی غلطی آپ کی جان لے سکتی
ہے-
|
|
شکاگو میں تعمیر بلند و بالا ولیز ٹاور کی شیشے سے بنی بالکونی میں کھڑے ہو
کر نہ صرف شہر بھر کا دلچسپ نظارہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے شیشے کے فرش سے
نیچے کی جانب دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ہوا میں معلق ہوں-
|
|
ترکی کے سیاحتی مقام پر ہوا میں اڑتے ان گرم غباروں کی سواری سیاحوں کے لیے
ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتی ہے-
|
|
ایکواڈور میں موجود اس جھولے پر جھولنا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں
کیونکہ یہ جھولا ایک گہری کھائی کے اوپر نصب ہے اور اسے دنیا کے آخری کنارے
پر لگا جھولا بھی کہا جاتا ہے-
|
|
یہ دیوقامت مجسمے مکمل طور پر پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار کردہ ہیں اور
برازیل کے شہر Rio de Janeiro میں نصب ہیں-
|
|
درخت کی جڑوں سے بنا یہ پُل انڈونیشیا میں ہے جو عوام کو دریا پار کرنے میں
مدد فراہم کرتا ہے-
|
|
پہلی نظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کشتی ہوا میں معلق ہے لیکن حقیقت یہ
ہے کہ اس کشتی کا عکس شفاف پانی میں دیکھا جاسکتا ہے- یہ یونان کی
melissani جھیل ہے جسے دنیا کا شفاف ترین پانی قرار دیا جاتا ہے-
|
|
موت کا راستہ٬ یہ چین کا ایک خطرناک ترین راستہ ہے جو کہ پہاڑوں کے ساتھ
تختے منسلک کر کے بنایا گیا ہے- یہ تختے زمین سے 2130 میٹر کی بلندی پر بنے
ہوئے ہیں-
|
|
ہوائی جہاز سے ماؤنٹ ایورسٹ کا نظارہ کچھ ایسا دکھائی دیتا ہے٬ یقیناً یہ
ایک دلفریب منظر ہے-
|
|
Scuba Diving and Snorkeling جیسی سرگرمیوں کے حوالے سے چرنا نامی
جزیرے کو بے انتہا مقبولیت حاصل ہے اور یہ جزیرہ پاکستان کے شہر کراچی میں
حب دریا کے قریب واقع ہے- اس جزیرے کا خوبصورت نیلا پانی سکوبا ڈائیونگ اور
اسنورکلنگ کے لیے مثالی قرار دیا جاتا ہے- اس کے علاوہ یہاں دیگر تفریحی
سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جن میں قابلِ ذکر Cliff diving اور
cave hunting شامل ہیں- |