علم کی شمع

اﷲ رب العزت نے روزے مسلمانوں پر فرض کیے ہیں، روزے مسلمان کے لیے بڑی جسمانی اور روحانی عبادت ہے، اُس کے علاوہ ہر برائی جھوٹ، چغل خوری، بہتان اور غیبت وغیرہ سے بھی دور رہنے کا حکم ہے، ماہ صیام کے دوران مسلمان اپنی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں، اﷲ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ اِس مبارک ماہ میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ شیاطین کو قید کر لیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مساجد آباد ہو جاتیں ہیں، ہر سو نیکی کا پرچار ہوتا ہے۔ لڑائی جھگڑوں سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے ۔اس ماہ میں مسلمان اپنا مال اﷲ کی راہ میں دل کھول کر دیتے ہیں ،کوشش یہ کرنی چاہیے کہ ان افراد اور اداروں میں مال تقسیم کیا جانا چاہیے جو اس کے صیح مصرف ہوں۔ایسا ہی ایک ادارہ جو برسوں سے تعلیم کے میدان میں اپنے حصے کی شمع روشن کرنے کے سعی کر رہا ہے۔ اسی حوالے سے ڈاکٹر خالد محمود ثاقب کی مرتب کردہ رپورٹ موصول ہوئی جو قارئین کی نذر ہے تحصیل کھاریا ں کے مالی مسائل کے شکار کے طلبہ و طالبات کو مالی معاونت فراہم کرنے کا سلسلہ1998ء سے الفلاح سکالر شپ سکیم کے نام سے میاں عبدالشکور صاحب نے اپنے علم دوست احباب کے ساتھ مل کر شروع کیا ۔ الفلاح کے اس کام میں ر ب العزت نے برکت عطا فرمائی ۔مخیر حضرات نے الفلاح سکالر شپ سکیم پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور بہت جلد اس سکیم کے ثمرات ضلع گجرات کے مستحق طلبہ و طالبات تک پہنچنے لگے۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا اعتماد الفلاح سکالر شپ سکیم پاکستان پر بڑھتا گیا اُنہوں نے دِل کھول کر الفلاح سے تعاون کیا ۔الفلاح انتظامیہ نے ادارے کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھا اور چند سالوں کی جدوجہد کے نتیجے میں تحصیل کی سطح سے آغاز کرنے والا ادارہ گوجرانوالہ ڈویژن تک پھیل گیا۔او رپھر آہستہ آہستہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے چار چار پسماندہ اضلاع کے طلبہ و طالبات کی مالی معاونت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جہاں الفلاح سکالر ز ،ڈونرز، سپانسرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا وہاں الفلاح بورڈ میں بھی ساتھیوں کے شامل ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔

الحمد اﷲ آج الفلاح سکالر شپ سکیم پاکستا ن نے اپنا دائرہ کار پورے پاکستان تک بڑھا دیا ہے اور اس وقت 1192الفلاح سکالرز اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کر کے عملی میدان میں قدم رکھ کر وطنِ عزیز کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندانوں کی کفالت میں مصروفِ عمل ہیں۔ جبکہ 1113سکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جنس ، رنگ ، نسل ،قوم ، مذہب اور سیاسی وابستگی کے تعصب سے بالا تر ہوکر وظائف فراہم کررہی ہے ۔ میں تمام بورڈ ممبران اور الفلاح آفس کی ٹیم بالخصوص پروگرام مینجر عمر حیات عمر صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی اَن تھک محنت ،لگن سے ہم اس عظیم کام کے قابل ہوئے۔

الفلاح نے پچھلے ایک سال (ستمبر14تااگست15) میں اپنی منزل کی طرف کتنا اور کیسا سفر کیا اُس کی ایک منظراس کتابچے کی شکل میں آپ کے سامنے رکھ رہے ہیں۔

ہم اﷲ و تبارک تعالیٰ سے پُر امید ہیں کہ وہ ہماری ان کاوشوں کو شرفِ قبولیت بخشتے ہوئے ہمیں اپنے نیک مقاصد میں کامیاب فرمائے گا جس کے نتیجے میں الفلاح سکالرز کی صورت میں ملک وقوم کو محنتی، ایماندار اور حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار شہری میسر آئیں گے۔ مَیں تمام اہل ثروت پاکستانیوں کو جو اندرون اور بیرونِ ملک خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں ۔دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس نیک کام میں ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں او ر اس اسکیم کو اور آگے بڑھائیں کہ ابھی بہت سے ذہین طلباء و طالبات ہماری طرف اُمید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔انہیں مایوس ہونے سے بچائیے کہ یہ فرض بھی ہے اور قرض بھی......
اﷲ ہم سب پر مہربان ہو ـ" آمین "

الفلاح سکالرشپ سکیم کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے پیٹرن ان چیف میاں عبدالشکورکہتے ہیں آج سے 17سال قبل ایک دن مَیں اپنے تعلیمی ادارہ میں موجود تھا کہ دفتر میں میرے پاس ایک انٹر پاس طالبہ آئی جو کہ انتہائی ہونہار اور ذہین تھی اور بطور ِ معلمہ کام کرنا چاہتی تھی جب مَیں نے اُس کی اسناد دیکھیں تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ بہت ہونہار اور ذہین ہے ۔مَیں نے اُس سے پوچھا کہ وہ آگے پڑھنے کی بجائے ملازمت کیوں کرنا چاہتی ہے جب جواب میں اُس نے اپنے حالات بیان کیے تومجھے احساس ہوا کہ مالی وسائل سے مرحوم مگر ہونہار طلبہ و طالبات کیلئے کوئی ادارہ تو ہو جو ان کا ہاتھ تھام سکے۔اس بات کا تذکرہ مَیں نے حلقہ احباب میں کیا تو چند ہم خیال رفقاء کے تعاون سے الفلاح سکالر شپ سکیم کا آغاز کیا ۔

الحمد اﷲ آج مَیں مطمئن ہوں کہ الفلاح سکالر شپ سکیم پاکستان کی ٹیم اس ادارے کو بہترین انداز میں چلا رہی ہے۔سینکڑوں الفلاح سکالر ز اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کر کے عملی میدان میں قدم رکھ چکے ہیں ۔

یہ ادارہ الفلاح سکالر ز کی صورت میں مُلک و قوم کو بہترین ہیرے تراش کر دے رہا ہے۔مَیں اُمید رکھتا ہوں کہ الفلاح سے مستفید ہونے والے الفلاح سکالر زمستقبل میں پاکستا ن کے ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے فرائضِ منصبی انجام دے کر مُلک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائیں گے۔الفلاح سکالر شپ سکیم کامیابیوں کی طرف رواں دواں ہے ۔انشاء اﷲ الفلاح سکالر ز پاکستا ن کا بہترین مستقبل ثابت ہو ں گے۔آپ اس تنظیم کے دستِ بازو بن کر اس مشن کو آگے بڑھائیں تا کہ دِیے سے دِیا جلتا رہے اور روشنی کا یہ سفر چلتا رہے۔ آمین

الفلاح اپنے نان مسلم پاکستانی بھائیوں کووظائف دینے کے ساتھ ساتھ اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے اور انہیں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کی طرف مائل کرنے کے لیے ہر سال اس کنونشن کا انعقاد کرتی ہے۔

الفلاح کے سکالرز کی تعدا د میں روز بروز اضافہ ہونے اور الفلاح کا دائرہ کاربڑھ جانے کی وجہ سے الفلاح ایگزیکٹو کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے پاکستان میں الفلاح سکالرز کی آسانی کے لیے ریجنل کوآرڈینیٹرز مقرر کیے جائیں ۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 9ریجنل کوآرڈینیٹرز کاتقرر کیا گیا۔کوآرڈینیٹرز کا تربیتی پروگرام DMCالخدمت راولپنڈی میں3اگست 2015ء کو منعقد ہوا جس میں الفلاح کے جوائنٹ سیکرٹری میاں عبدالرؤف ،پروگرام مینجر عمر حیات عمر، فنانس مینجر علی شان ، ایونٹ مینجرطاہر رفیق بٹ دفتری اُمور اور کام کے طریقہ کار پرپریذنٹیشن دیں جبکہ پیٹرن انچیف میاں محمد عبدالشکور صاحب اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد محمود ثاقب صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا جس میں ورکشاپ کی افادیت اور آپس میں بہتر رابطوں پر روشنی ڈالی۔

ادارے کے کام کو صاف و شفاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق رکھنے کے لیے الفلاح اکاؤنٹس کے دو طرح کے آڈٹ کیے جاتے ہیں ایک انٹرنل آڈٹ جو بورڈ ممبران پر مشتمل آڈٹ ٹیم ہر ماہ کے اختتام پر کرتی ہے جبکہ سالانہ آڈٹ رجسٹرڈ ادارے فیصل اینڈ کو‘اسلام آباد سے کرایا جاتا ہے۔ ما رنگ، نسل، مذہب اور سیاسی وابستگی کے کسی امتیاز کے بغیر حصولِ تعلیم کے لیے بے سہارا مگر ذہین و محنتی طلباء وطالبات کو انٹر میڈیٹ سے ماسٹرز کی سطح تک مالی مدد فراہم کرنا۔ اﷲ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے بے وسیلہ مگر ہونہار طلبا و طالبات کو سپانسر کیجئے۔ الفلاح کا آپ سے وعدہ ہے کہ آپ کی عطیہ کردہ ایک ایک پائی دیانتداری اور فرض شناسی سے مستحق طلباء و طالبات تک پہنچائی جائے گی۔ ہم اپنے صحرا کے ذرّے ذرّے کو خود چمکنا سکھا رہے ہیں۔
سپانسر شپ کے سالانہ اخراجات
میڈیکل/انجینئرنگ 70,000روپے
ماسٹر/ بی ایس (آنرز) 60,000روپے
گریجوایشن 40,000روپے
انٹرمیڈیٹ/DAE 30,000روپے

الفلاح بنک اکاؤنٹس
اکاؤنٹ ٹائٹل: الفلاح سکالر شپ سکیم
اکاؤنٹ نمبر: 0020 10 10 1001 4478
برانچ: مسلم کمرشل بنک جی ٹی روڈ کھاریاں

اکاؤنٹ ٹائٹل: الفلاح سکالر شپ سکیم
اکاؤنٹ نمبر : 0003 7879 0027 5003
برانچ: حبیب بنک لمیٹڈ کھاریاں سٹی
 
Umer Rehman
About the Author: Umer Rehman Read More Articles by Umer Rehman: 2 Articles with 1560 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.