آپ اپنے اکثر وزن کم کرنے کے لیے لوگوں کو اپنی خوراک میں
تبدیلی٬ مختلف اقسام کی دوائیوں کا استعمال یا پھر ورزش کرتے دیکھا ہوگا-
لیکن موٹاپا کم کرنے کے لیے کی جانے والی ایک چینی باشندے کی عجیب و غریب
ورزش نے اس بین الاقوامی خبروں کی زینت بنا دیا-
|
|
جی ہاں 54 سالہ Cong Yan کا دعویٰ ہے کہ وہ وزن کم کرنے کے لیے روزانہ 40
کلو گرام کا پتھر سر پر رکھ چہل قدمی کرتا ہے اور اس نے اس انوکھے طریقے کی
مدد سے گزشتہ 3 سالوں کے دوران 30 کلوگرام وزن کم کرلیا ہے-
کانگ کو روزانہ چین کے علاقے Jilin کے ایک مقامی پارک میں یہ غیر معمولی
ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اتنا بھاری پتھر سر پر رکھے ایک سے
دوسری جانب چہل قدمی کر رہا ہوتا ہے-
|
|
کانگ نے اس ورزش کا آغاز 3 سال قبل اس وقت کیا جب اسے محسوس ہوا کہ اس کا
وزن بڑھ رہا ہے اور اسے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے- اس وقت 1.63 میٹر
لمبائی کے حامل کانگ کا وزن 115 کلوگرام تھا-
کانگ کا کہنا ہے کہ “ میں وزن میں کمی کے لیے کسی قسم کی کوئی دوائی نہیں
لینا چاہتا تھا اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنا وزن ورزش کے ذریعے کم
کروں گا وہ بھی منفرد انداز میں “-
|
|
“ ابتدا میں میں نے سر پر 15 کلو گرام کا پتھر رکھا اور آہستہ آہستہ پتھر
کا وزن اور چہل قدمی کا دورانیہ بڑھاتا رہا- آج میں 40 کلو گرام کا پتھر سر
پر رکھ کر روزانہ 3 کلومیٹر چلتا ہوں“-
|