یوسی براؤزر اور ہواوے آنر کی شراکت داری٬ اسمارٹ فون جیتنے کا موقع

یوسی براؤزر اور ہواوے آنر کا رمضان میں خدمات کی فراہمی کے حوالے سے شراکت کا اعلان نیا چاند خوشی کی علامت ہوتا ہے: کینے یے، رمضان المبارک شکر گزاری کا مہینہ ہے : کرس سنبیگانگ

علی بابا موبائل بزنس گروپ کی پراڈکٹ یوسی براؤزر نے پاکستانی صارفین کو اس رمضان میں موبائل فون کا بہترین استعمال فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے نامور موبائل برانڈ ہواوے آنر سے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں ہواوے آنر یوسی موبائل کی جانب سے #UCRamadan کی مہم کا حصہ بنے گا۔ اس مہم کا اعلان یوسی براؤزر کی جانب سے رمضان کے آغاز میں کیا گیا تھا۔ اب یوسی براؤزر کے صارفین ایک دلچسپ ویب گیم ’’Lighten the New Moon‘‘بھی کھیل سکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ہواوے آنر 5xسمارٹ فون بھی جیت سکیں گے۔
 

image

 ’’Lighten the New Moon‘‘ گیم یکم جولائی سے تمام یوسی براؤزر کے صارفین کیلئے مطلوبہ اپ ڈیٹ کے بعد دستیاب ہوگی۔ یہ دلچسپ گیم چاند پر ٹیپ کرنے سے کھیلی جائے گی جس کے بعد صارفین قرآن پاک کی آیات بھی پڑھ سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ قرعہ اندازی کے ذریعے سے موبائل ری چارج اور ہواوے آنر 5x جیت سکتے ہیں۔

ہواوے آنر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں یوسی براؤزر استعمال کرنے والے 20 خوش نصیبوں کو ہواوے آنر فون قرعہ اندازی کے ذریعے سے دے گا۔

علی بابا موبائل بزنس گروپ کے جی ایم گلوبل مارکیٹس کینے یے نے کہا کہ رمضان المبارک کے احترام میں ہماری ٹیم نے ’’Lighten the New Moon‘‘ گیم بنائی ہے ۔ ہمارا یقین ہے کہ نیا چاند خوشی کی علامت ہوتا ہے اور اس کا احساس ہمارے پاکستانی صارفین کو اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب وہ عید کی خوشیاں مناتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمار ے صارفین کیلئے یہ بھی خوشی کا احساس ہے جب وہ پاکستان کی بہترین موبائل فون براؤزنگ ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ اُن کے الفاظ کے مطابق ‘عید الفطر پر یہ گیم محض ایک چاند سے کچھ دلچسپ میں تبدیل ہو جائے گی تاہم اس کیلئے صارفین کو عید الفطر کا انتظار کرنے پڑیگا۔
 

image


ہواوے کے نائب صدر کرس سنبیگانگ نے کہا کہ رمضان المبارک شکر گزاری کا مہینہ ہے ۔ ہم اس مہینے اپنے صارفین کو پاکستان کے بہترین موبائل فون براؤزر یوسی براؤزر کے ساتھ مل کر ایک دلچسپ اور بہترین موبائل گیم کھیلنے کیلئے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا خیال اس وجہ سے آیا جب ہم نے یہ نوٹ کیا کہ رمضان المبارک میں موبائل فون کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ اپنے صارف کی طبع تفریح کیلئے کچھ ایسا تخلیق کیا جائے کہ جس سے وہ موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے فائدہ اٹھا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہواوے آنر کو خوشی ہے کہ وہ پاکستان میں یوسی براؤزر استعمال کرنے والوں کو 20موبائل فون بذریعہ قرعہ اندازی دے گا، جس سے ایک طرف اگر صارف کا شکریہ ادا ہوگا تو دوسری جانب اس مبارک مہینے میں اس کو خوشی دینے کا سامان بھی ہو جائیگا۔

یوسی براؤزر اور ہواوے اپنے صارفین کو بہترین خدمات مہیا کرنے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔ رمضان المبارک کے حوالے سے یوسی براؤزر موبائل ایپ میں سپیشل رمضان کارڈ٬ سحر٬ افطار اور نماز کے اوقات کے پُش نوٹیفکیشن کے بعد اب موبائل فون صارفین کیلئے موبائل گیم بھی پیش کر دی گئی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

UC Browser, a product of Alibaba Mobile Business Group, has announced its partnership with Huawei Honor, the leading smartphone brand in Pakistan and abroad, to provide better mobile experience to Pakistan users this Ramadan. Huawei honor will join in #UCRamadan campaign that UC Browser has announced at the beginning of Ramadan.