ہم کچھ غذائیں ذائقے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو بعض
غذائیں صحت کے حصول کے لیے کھاتے ہیں- لیکن چند غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں
ہم صحت بخش سمجھ کر اپنی خوراک میں شامل تو کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ
ہمیں فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں- ایسی ہی چند غذاؤں کا ذکر
ہے ہمارے آرٹیکل میں جو اتنی فائدے مند نہیں ہیں جتنی کہ ہم سمجھتے ہیں-
|
Soy sauce
سویا ساس اینٹی اوکسیڈنٹ کی بھاری مقدار پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ صحت کے
انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے- لیکن دوسری جانب سے اس میں اس حد تک سوڈیم
پایا جاتا ہے کہ وہ گردوں سمیت دیگر انسانی اعضاﺀ کو بری طرح متاثر کرتا ہے- |
|
Sport drinks
اکثر ورزش کرنے والوں کے نزدیک انرجی ڈرنک یا اسپورٹ ڈرنکس ورزش کے دوران
ضائع ہونے والے الیکٹرو لائٹس کا بہترین متبادل ہے- تاہم یہ درست نہیں ہے
کیونکہ زیادہ تر یہ ڈرنکس سوڈا کے دو تہائی شوگر پر مشتمل ہوتی ہیں- اس کے
علاوہ ان ڈرنکس میں متعدد مصنوعی ذائقے اور فوڈ کلر شامل کیے جاتے ہیں جو
صرف صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں-
|
|
Peanut butter
یہ غذا یوں تو متعدد وٹامن٬ معدنیات٬ ایک مناسب مقدار میں پروٹین اور صحت
بخش چربی پر مشتمل ہوتی ہے- لیکن اسے دیگر اشیاﺀ کے ساتھ شامل کر کے کھانے
سے نقصان ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح آپ کے جسم میں اضافی چربی پیدا ہوسکتی ہے-
|
|
Sugar-free sweets
آپ شوگر فری مصنوعات بالخصوص مٹھائیوں سے ہر حال میں دور رہنا چاہیے-
ہوسکتا ہے سچ ہو کہ اس میں چینی شامل نہ کی گئی ہو لیکن اسے کھانا پھر بھی
صحت بخش ثابت نہیں ہوسکتا کیونکہ اکثر اوقات ان اشیاﺀ میں چینی کے متبادل
کے طور پر مصنوعی میٹھے شامل کردیے جاتے ہیں جو صحت کو مزید نقصان پہنچاتے
ہیں- یہ آپ کے گردوں اور دل کو متاثر کر سکتے ہیں-
|
|
Cereal
ناشتے میں Cereal کھانا صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے لیکن اس کا انحصار
Cereal کی اقسام پر ہوتا ہے- Cereal کی زیادہ تر اقسام میں بہت زیادہ چینی
شامل کر دی جاتی ہے جو کہ وزن میں اضافے اور صحت کی خرابی کا باعث بن جاتی
ہے-
|
|
Dried fruit
اگر آپ کو محدود پیمانے پر کینڈی یا خشک میوہ جات کا انتخاب کرنا پڑے تو
بلاشبہ خشک میوہ جات منتخب کرنا صحت بخش ثابت ہوسکتا ہے- تاہم آپ کو یہ بھی
معلوم ہونا چاہیے کہ تازہ پھل زیادہ صحت مند ہوتے ہیں کیونکہ ان میں شوگر
کی سطح کم اور فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے-
|
|
Frozen yogurt
بازار میں دستیاب مختلف کمپنیوں کی تیار کی جانے والی منجمد دہی میں آئس
کریم سے بھی زیادہ چینی پائی جاتی ہے- اس کے علاوہ جب انہیں منجمد کرنے کے
عمل سے گزارا جارہا ہوتا ہے تو اس دوران صحت کے لیے بہترین قرار دیے جانے
والے ایسے جراثیموں کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے جو عام دہی میں پائے جاتے ہیں-
اسی لیے منجمد دہی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے-
|
|
Margarine
مارجرین کو مکھن کا متبادل اور صحت بخش سمجھا جاتا ہے لیکن یہ لوگوں کی ایک
بہت بڑی غلط فہمی ہے- مارجرین مختلف کیمیکل٬ چینی اور ٹرانس فیٹ سے تیار
کردہ دودھ کا مرکب ہوتا ہے اور صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے- اس
کے کھانے سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے- |
|