منزل عشق کے رہزن

----------پہلا رخ:
اپنی تاریخ سے اس قدر دشمنی که یادگاروں کو مٹا دیا جائے---
یہ عمل آل سعود نے حجاز مقدس میں انجام دیا---
حرمین میں آپ اپنے آثار کی تلاش میں جاؤ گے---
تو منزل عشق پر پہرے ملیں گے---
مواجہ اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف ھاتھوں کو بلند کرنا شرک قرار دیا جاتا ھے---
حالاں که آواز بلند کرنا منع ھے---
لیکن اب شور پر کوئی گرفت نہیں کی جاتی!
جنت البقیع اور شہدائے کرام کے مزارات پر بھی فاتحہ خوانی وہابی فرقے کے نزدیک کسی شرک سے کم نہیں---
اسلامی آثار کی وہ تاراجی كه محسوس ھوتا ھے که ابھی دشمنوں نے جوش انتقام میں دل کی بھڑاس نکالی ھے---
ھر احترام و ادب کا مظاہرہ قابل مواخذہ---
لیکن بے ادبی کی کھلی آزادی---
توحید کے نام پر ادب کا اظہار ھونا تھا---
دین کے نام پر عقیدتوں کی حفاظت کرنی تھی---
فکروں کا تحفظ کرنا تھا---
ورثے کو سنبھالنا تھا---
بے ادبی کو حفاظت توحید قرار دینا خلاف عقل ھے!
یہ زندە قوم کی علامت نہیں---
یہ قومی روایت سے انحراف ھے---
----------دوسرا رخ:
یہود و نصارٰی اسلام و ایمان کے دشمن ھیں---
ان کی دشمنی صدیوں پرانی ھے---
ھر رخ سے ان کے حملے ھیں---
مسلمانوں کا سیاسی و معاشی و تعلیمی زوال انھیں کی پیہم سازشوں کا نتیجہ ھے!
فلسطین و عراق و شام و افغانستان انھیں کے ذریعے تباہ ھوئے---
لیکن حرمین کے پڑوس کے مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات کھلے عام فروخت ھوتی ھیں---
عربوں کی زندگی میں صہیونی مصنوعات کا استعمال روایت بن چکا ھے---
انھیں مسلم امہ کے حالات کا احساس نہیں---
قبلہ اول کی پاسبانی کا پاس نہیں---
عشرت کدے آباد ھیں---
اقتدار موجود ھے---
اسلام مخالف فکر پنپ رہی ھے---
مال و دولت کی فراوانی ھے---
تاج شہنشہی موجود ھے---
پھر انھیں امت مسلمہ کی فکر کیوں کر ھوگی!
لیکن فکر و نظر عہد غلامی سے آزادی کے طالب محسوس ھو رھے ھیں---
ایسا لگتا ھے که---
آمریت و فرعونیت کے زوال کا آغاز ھو چکا ھے---
اور ظالم و گستاخ انجام کو پہنچیں گے!
*دور ھوتی ھے اپنی بلا خیر سے
*وہ جلا خرمن نجدیه خیر سے
(تاج الشریعه)
Ghulam Mustafa Rizvi
About the Author: Ghulam Mustafa Rizvi Read More Articles by Ghulam Mustafa Rizvi: 277 Articles with 255651 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.