سام سنگ کا نیا موبائل فون پانی میں زندہ نہ رہ سکا

حال ہی میں سام سنگ نے اپنا نیا موبائل فون گلیکسی ایس7 ایکٹو کروایا تھا اور اس موبائل کے بارے میں کمپنی نے اپنے اشتہار میں کہا تھا کہ یہ موبائل فون پانی میں گرنے کے باوجود بھی محفوظ رہتا ہے- تاہم اس فون کو پانی میں گرنے کے باوجود محفوظ رہنے کے تجربے میں ناکام پایا گیا ہے-
 

image

مختلف مصنوعات کی جانچ پڑتال کرنے والی ویب سائٹ کنزیومر رپورٹس نے جب گلیکسی ایس 7 ایکٹو کو جب پانی کے ٹینک میں ڈالا تو فون نے نہ صرف کام کرنا بند کردیا بلکہ جب اسے پانی سے باہر نکالا گیا تو اس کے کیمرے پر بلبلے بن گئے-

اس کے علاوہ موبائل فون کو پانی سے باہر نکالنے کے بعد جب اس کا ڈسپلے دیکھا گیا تو اس نے بھی صحیح کام نہیں کیا اور اسکرین پر سبز لائنیں نمودار ہوگئیں اور یوں اس موبائل فون کو پانی کے تجربے کے حوالے سے ناکام قرار دے دیا گیا-

سام سنگ کے گلیکسی ایس 7 ایکٹو کو تجربے کے لیے آدھے گھنٹے تک پانی کے ٹینک میں رکھا گیا تھا-

دوسری جانب سام سنگ کا پانی کے تجربے میں ہونے والی ناکامی کے حوالے سے کہنا ہے کہ “ ممکن ہے کہ یہ تجربہ ان فون پر کیا گیا ہو جن میں نقص تھا اور وہ اس حد تک واٹر ٹائٹ نہیں کیے گئے جتنی کہ ضرورت تھی“-
 

image


واضح رہے کہ سام سنگ کی ویب سائٹ پر گیلکسی ایس7 ایکٹو کے بارے میں IP68 سے تصدیق شدہ فون لکھا ہے۔ انٹرنیشنل پروٹیکشن کی جو ریٹنگ اس فون کو ملی ہے اس کے مطابق ’اس موبائل فون کو مسلسل پانی میں رکھا جا سکتا ہے۔‘

YOU MAY ALSO LIKE:

A Samsung smartphone advertised as being water-resistant has failed a water immersion test by a leading product review site. The Samsung Galaxy S7 Active stopped working after being put in a tank that simulated the effect of being about 5ft (1.5m) underwater.