تین سال بعد..
تم نے خاندان کی عزت خاک میں ملا دی. کیا اس دن کیلئے ہم نے تمہیں اپنے
باقی بچوں کی طرح پالا تها؟ تایا جی اور تائ جی کا غصہ انتہا کو تها.تایا
جی تو غصے کے مارے لال ہوئے جاتے تهے دوسری طرف تائ جی آگ کو مزید بهڑکا
رہی تهیں اور اس کے کزنز مزے لے رہے تهے.
تایا جی میرا یقین مانیں ایسا کچهہ نہیں ہے. نینا ایک شریف لڑکی ہے.
ہاں ہاں بہت شریف ہے!!! نینا تو فرشتہ ہے تبهی تو تم اس کا شرف حاصل کرنے
کیلئے اس کے ساتهہ چکر چلاتے رہے... تائ جی نے روایتی انداز میں کہا اور
پهر وہ تصویریں دوبارہ دیکهنے لگیں...
دراصل تو سب انہیں تصاویر کا ہی کیا دهرا تها جو تائ جی کے ہاتهہ میں
تهیں...
ہم ایسی بے حیا لڑکی کو اپنے گهر کی بہو نہیں بنا سکتے.. جو اپنے ماں باپ
کی عزت مٹی میں ملا سکتی ہے اس کیلئے ہماری عزت تو بلکل بے معنی ہو گی..
تایا جی بس کیجئے میں اس سے زیادہ ایک لفظ نہیں سنوں گا سحچ تو یہ ہے کہ آپ
نے مجهہ سے ہمیشہ غیروں والا سلوک رکها بس اب میں نینا کے متعلق کچهہ نہیں
سنوں گا...
بے غیرت بے شرم دفع ہو جاو ہماری نظروں سے.. تایا جی نے انتہائی غصے میں
بیرم سے کہا اور تائی جی کو تو گویا یہی درکار تها کہ بیرم کو گهر سے نکال
دیا جائے تاکہ جو اسکے ابا کی نسبت سے اسے ملنا تها وہ سب انہی کی جهولی
میں آجائے...
بیرم نے آو دیکها نہ تاو نا یہ سوچا کہ یہ گهر اسکا بهی اتنا ہے کہ جتنا
اسکے تایا زاد بهائ بہنوں کا،بس غصے اور طیش میں نینا سے ملنے چل پڑا...
************
ابهی وہ رستے میں ہی تها کہ نینا کی کال آنے لگی اس نے کال اٹهائ تو آگے
نینا سسکیاں بهرتی سنائ دی..
''سب ختم ہو گیا بیرم... سب کچهہ''
کیا ہوا نینا کچهہ بولو.. نینا تم مجهے سن رہی ہو .. نینا say something
naina...
بیرم... اس نے سانس لیتے ہوئے کہا.. بیرم وہ آئ تهی اس نے تمہاری اور میری
تصویریں مما پاپا کو دکها دیں بیرم everything has ended...
کون ہے وہ عورت اور ایسا کیوں کر رہی ہے.. بیرم دل ہی دل میں سوچ رہا
تها...
بیرم... اس نے بمشکل اپنی آواز جوڑی.. تم مجهے بهول جاو پرسوں london سے
پهوپهو آ رہی ہیں میرا رشتہ لینے..
وہ یہ کہہ کر خاموش ہو گئ اور بیرم گویا سکتے میں چلا گیا..
بیرم کے لیے نینا کو بهولنا بہت مشکل ہوا ہو گا. چهہ ماہ کا پیار تها جس کا
بڑا بهیانک انجام نکلا..
بیرم کی عمر بهی 23 تهی اور شاید وہ عشق میں بهی تئیسویں بار ناکام هوا
تها..ویسے بهی اگر زندگی ایک دن ہے تو اس دن کا 23 واں گهنٹا انتہائ بےچین
ہوتا ہے ایسے ہی 23 برس کی عمر بهی بڑی بےچین ہوتی ہے رات کے گیارہ بجے کی
طرح بڑی بے چین....
**********
رات کے 10:30 بجے..
کمرے کے دیوان پر ایک خوبصورت لڑکی بیٹهی ہے اور ہاتهہ میں ایک کتاب ہے..
یہ کمرہ پر آسائش دکهائ دیتا ہے.. سب کچهہ مہنگا اور برینڈڈ دکهائ دیتا
ہے.. لڑکی کے نقشے تیکهے ہیں بس یہ سمجهئے کہ مورت ہے. لڑکی کے پاوں زمین
پر ٹکے ہوئے ہیں اور بال کهلے ہوئے ہیں مگر نہایت سلیقے کے ساتهہ...
ایک خوش شکل لڑکا knock کر کے کمرے میں داخل ہوا .. اس لڑکے کا نام فاہد ہے
قد قریب 6 فٹ ہو گا انتہائ suited booted اور آپ کو جان کر حیرانی ہو گی کہ
یہhandsomeسا لڑکا اس خوبصورت لڑکی کا وفادار نوکر ہے...
میم نیچے کوئ لڑکا آیا ہے. آپ سے ملنا چاہتا ہے..
کتاب پڑهتے پڑهتے سر اٹها کر اس لڑکی نے پرجوش انداز میں کہا''کون ہے؟''
اور اسقدر اپنائیت سے کہا جیسے اسے معلوم ہو کہ کون ہے.
کوئ جوان لڑکا ہے اپنا نام بیرن بتاتا ہے.
بیرن نہیں بیرم(وہ دهیمے سے مسکرائ) اسے یہیں لے بیڈ روم میں لے آو..
جی بہتر میم...
یہ کہہ کر فاہد نیچے چلا گیا اور یہ لڑکی اپنے بالوں کا جوڑا بنانے لگی.
اور پهر بے چینی سے اس کا انتظار کرنے لگی..
بیرم اندر داخل ہوتا ہے فاہد اس کے ساتهہ ہے اسکو کمرے کے دروازے پر چهوڑنے
کے بعد فاہد مڑ گیا. بیرم ایک خوشکل نوجوان لڑکا ہے muscular bodyہے قد بهی
قریب 6 فٹ 4 انچ ہو گا... اس کا پہلا سوال ہی انتہائ کرخت تها..
کون ہو تم اور کیوں کیا یہ سب؟ وہ اتنا گورا تها کہ تهوڑا سا بهی غصے میں
آتا تو منہ لال ہو جاتا اور اب تو گویا لالی باہر امنڈنے کو تهی..
واہ! کتنا آسان ہوتا ہے تم گورے لوگوں کے لئے غصے کا اظہار کرنا تهوڑا سا
غصہ آیا نہیں اور لال ہو گئے ہمیں دیکهو جل جل کر بدن کڑهہ جاتا ہے منہ لال
نہیں ہوتا.. اس نے طنزیہ انداز میں کہا.
کام کی بات کرو..
کیسی کام کی بات...
کیوں کیا تم نے یہ سب.کیا ملا تمہیں یہ کر کے.تم جانتی ہو میں اس سے کتنا
پیار کرتا تها..
کتنا پیار؟(بیرم کا سوال ختم ہونے سے پہلے ہی اس نے تلخ انداز میں پوچها)
ہاں بولو کتنا پیار...ایک لمحے کے توقف سے اس نے بولنا شروع کیا.... اتنا
پیار کرتے ہو کہ اس کے کہنے پر لہنگا پہنو گے؟.. ہاں؟... اتنا پیار کرتے ہو
تو اس کے کہنے پہ ایک دن کیلئے وہ لڑکی بنو گے جو پہلی بار اسٹیج پہ آئ ہو
اسٹیج ڈرامے کیلئے( اس کی آنکهوں میں پانی بهر آیا).. اگر اتنا پیار ہے تو
ایک دن کیلئے stage artist بنو اور اسٹیج پر کهڑے ہو کر کسی کالج کےflirt
کے منہ سےi love you سنو...(کہتے کہتے اس کے کئ آنسو بہہ گئے)
بیرم ششدر کهڑا رہ گیا... او تیری کی! یہ تو وہی لڑکی نکلی.. ماہرخ... وہ
دل ہی دل میں سوچ رہا تها..
ماہرخ کہتے کہتے بہت غصے میں آگئ اس نے زور دار آواز میں فاہد کو بلایا اور
ایک منٹ میں فاہد اس کے سامنے ہاتهہ باندهے کهڑا تها..
فاہد اس لڑکے سے کہو اب سے یہیں رکے یہ میرا حکم ہے.. مہرخ نے حاکمانہ
انداز میں کہا..
میں یہاں نہیں رکوں گا.. بیرم تلملاتے ہوئے بولا..
ماہرخ نے ناپسندیدگی کے عالم میں دیوان پہ بیٹهتے ہوئے فاہد سے کہا'' اسے
کہہ دو جو ثبوت ان خے گهر گئے ہیں وہ اس نینا کے سسرال بهی جا سکتے ہیں''
دیکهو ایسا مت کرنا اس نے تمہارا کیا بگاڑا ہے.. بیرم نے التجائیہ انداز سے
کہا...
اس نے آنکهہ اٹها کر بیرم کو دیکها...تو پهر جاو11:30 گهر کی لائٹس بند ہو
جائیں گی... حاکمانہ انداز میں کہتی ہوئ وہ ڈریسنگ ٹیبل پہ گهڑی اتارنے چلی
گئ...
باقی آئیندہ.... |