ایک دن میں 8 ہزار چھینکیں٬ ڈاکٹر حیران

انگلینڈ کے علاقے Colchester سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی Ira Saxena ایک ایسی پراسرار اور عجیب و غریب بیماری کا شکار ہوگئی ہے جس نے ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے-

Ira جب صبح جاگتی ہے تو اسے اس وقت سے چھینکیں آنا شروع ہوتی ہیں جو کہ اس کے سونے تک جاری رہتی ہیں- اسے ایک منٹ میں 10 سے زائد بار چھینکیں اور اس غیر معمولی صورتحال نے اسے پریشان کر کے رکھ دیا ہے- ایک اندازے کے مطابق Ira کو دن میں 8 ہزار چھینکیں آتی ہیں-
 

image

اس پراسرار حالت کا آغاز 3 ہفتے قبل اس وقت ہوا جب وہ صبح سو کر اٹھی اور اسے چھینکیں آنا شروع ہوئیں-

Ira کی والدہ پریہا کا کہنا ہے کہ “ ابتدا میں ہم نے اسے ایک عام بات سمجھا لیکن جلد ہی ہمیں اس وقت غیر معمولی صورتحال احساس ہوا جب چھینکوں کی وجہ سے Ira کا اسکول جانا بھی مشکل ہوگیا“-

“ یہ دن میں 8 ہزار مرتبہ چھینکتی ہے اور واحد وقت اس کے سونے کا ہے جب یہ پوری رات بغیر چھینکوں کے پرسکون انداز میں سوتی ہے“-

متعدد ڈاکٹر Ira کا معائنہ کرچکے ہیں اور چھینکوں کی عام وجوہات الرجی یا سردی کو مسترد کرنے کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں آنے والی ان چھینکوں کی اصل وجہ بتانے سے قاصر ہیں-

ڈاکٹروں مطابق ممکن ہے کہ اس کیفیت میں دماغ کو غلط سگنل موصول ہورہے ہوں لیکن کوئی بھی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی-

پریہا کا کہنا ہے کہ “ ان کی بیٹی کو کسی بھی چیز سے الرجی نہیں ہے اور اسے کئی قسم کی دوائیں بھی دی گئی ہیں لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی- کسی نے بھی آج تک اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کیا- اس کوئی دوا اثر ہی نہیں کر رہی“-
 

image


Ira کی چھینکوں میں آنے والا سب سے زیادہ دیر کا وقفہ بھی صرف 25 منٹ کا تھا- Ira اپنی اس پراسرار بیماری کی وجہ سے گھر سے باہر جانے سے بھی گریز کرتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Ira Saxena, a young girl from Colchester, England, can’t stop sneezing. From the moment she wakes up, she sneezes over 10 times per minute, and the unusual condition seems to be getting worse. Her mother is desperate to help, but doctors aren’t even sure what is causing the unusual sneezing bouts.