ویلنٹائن ڈے اور ہماری نوجوان نسل

آج ۱۴؍فروری کا دن جسے دنیا ویلنٹائن ڈے یا یوم محبت کے نام سے موسوم کرتی ہے یہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں میڈیا کی کرم فرمائیوں سے ایک قبیح وغلیظ رسم ورواج بن کر ہمارے ملک وسماج میں داخل ہوا ہے ، مغرب اور یہود ونصاریٰ کی یہ غلیظ رسم اور طریقہ ملک وسماج میں کھل فحاشی وبے حیائی کی دعوت دیتی ہے ، اور نوجوان نسل کو عریانیت وفحاشیت کی طرف راغب کرتی ہے ۔

کفار کے یہاں ویلنٹائن ڈے ایک اِیسا دن ہے جس روز ایک عاشق اپنے معشوق کوسرخ گلاب کا ہدیہ،گلدستہ اور قیمتی کارڈز کا حسین تحفہ پیش کرتے ہوئے اپنی محبت کا برملا اظہار کرتاہے اور بوس وکنار کے ذریعہ اپنی خواہشات کی تکمیل کرتے ہوئے انسانیت کی شرافت کا جنازہ نکالتاہے ، جسے دیکھکر انسانیت شرمسار ہوجاتی ہے اور ایک پاکیزہ ومہذب معاشرہ قباحت وگھناونا پن محسوس کرتاہے ۔ویلنٹائن ڈے درحقیقت انسانیت کے چہرے پر ایک ایسا بدنما اور قبیح دھبہ ہے جس کا حقیقی مقصد مسلم معاشرے اور امت مسلمہ کو بے حیائی ،فحاشی اور عریانیت کے طوفان میں جھونک دیا جائے ،انسانی نہاں خانوںسے شرافت وحیاء کو مسخ کردیاجائے اور انسانیت کو مادرزاد ننگا کرکے سرعام نیلام کردیاجائے تاکہ دنیا کی نظرمیں کردار کی بلندیوں اور انصاف کی پاکیزگی بے معنی ہوکر رہ جائے اور بے حیائی وفحاشی کو انسانیت کی کامرانی کامعراج سجمھ لیاجائے ۔جسے سے ہمیں بچنے کی سخت ضرورت ہے ۔ اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے قوم کے نوجوانوں (بہن بھائیوں )سے اس قبیح رسم سے اجتناب کرنے کی تلقین کرتے ہیں ۔
Abdul Bari Shafiq
About the Author: Abdul Bari Shafiq Read More Articles by Abdul Bari Shafiq: 114 Articles with 133873 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.