یقیناً پیاز دنیا کی سب سے صحت بخش اور ذائقے دار سبزی ہے
لیکن اسے کاٹنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے- تاہم اب وہ دن جلد ہی ماضی کا
قصہ بننے والے ہیں جب پیاز کاٹتے ہوئے نہ صرف کاٹنے والے کی آنکھوں سے آنسو
بہتے تھے بلکہ آس پاس بیٹھے لوگ بھی روتے تھے-
|
|
جی ہاں ایک جاپانی کمپنی ہاؤس فوڈز گروپ کی جانب سے دنیا کے
پہلے ایسے پیاز متعارف کروائے گئے ہیں جن کو کاٹتے ہوئے انسان کی آنکھوں سے
آنسو نہیں بہتے اور نہ ہی انہیں آنکھیں جلنے کا احساس ہوتا ہے-
ان پیازوں کو “Smile Ball” کا نام دیا گیا ہے کیونکہ انہیں کاٹنے کے دوران
آنکھوں سے پانی بہتے کے بجائے انسان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے-
پیاز کی یہ نئی قسم دو دہائیوں پر محیط ایک تحقیق کے بعد تیار کی گئی ہے-
اس پیاز میں آنسو کا باعث بننے والے خامروں کو کمزور بنایا گیا ہے جبکہ اس
کی غذائیت اور ذائقے کو برقرار رکھا گیا ہے-
|
|
جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جلد ہی انوکھی پیاز تجارتی بنیادوں پر
مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی جو یقیناً غذاؤں کی دنیا میں ایک
انقلاب برپا کردے گی-
|