دہشتگردی ۔۔ تصویر کا دوسرا رُخ

ہمارے حکمران اپنی سیاسی اعانت پر پردہ ڈالنے کیلیئے خونی دہشت گردی کے ہر واقعہ کے پیچھے کسی دینی یا دشمن ادارے کا کردار تلاش کرتے ہیں ۔ کوئی تو بتائے کہ مسلم پاکستانی کو دشمن قوت کا آلہ کار بننے سے روکے کے لیئے ماضی اور حال کے کس حکمران نے کیا منصوبہ بندی کی ۔ یاد رہے مسلم ماں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کو اسلامی نام دینے سے وجود میں اسلام داخل نہیں ہوتا اور نہ ہی پاکستان میں پیدا ہونے والے بچے میں پاکستانیت داخل ہوتی ہے۔ کسی معصوم کو مسلمان بنانے کیلیئے تعلیم و تربیت درکار ہے ۔ جو مسلم ریاست نے ہمارے مفلس علماء کے سپردکر رکھا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں پیدا ہونے والے میں پاکستانیت جگانے کیلیئے ریاستی خدمات کا اہتمام مطلوب ہے مگر ہماری ریاست اس سے مسلسل غافل ہے۔ ہر حکمران اور ہر دانشور مجرم کے خاتمہ سے جرم ختم کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔ کوئی بھی معسوم کو مجرم بننے سے نہیں روکتا۔ انسانی فلاح کے کام یہود و نسار کر رہے ہیں اس لیئے اللہ کریم اُن سے راضی ہیں اور مسلمان نہیں کرتے اس لیئے مسلمانوں سے ناراض۔۔ شائد اسی لیئے اللہ کریم ان خونی دہشتگردوں کو ہم پر عزاب کی صورت حملہ آور کراتا ہے۔ کوئی بتائے ہمارے حاکم، منصف، اور محافظ کی اولاد کی شہنشاہیت اورلاقانونیت کا تماشہ دیکھنے والا کوئی مظلوم بچہ دشمن قوت سے کیسے نفرت کرے۔۔
Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 23427 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More