چھوٹے سے تِل کے بڑے فائدے٬ آپ بھی جانیے

تِل روغنی بیج ہے۔ ایشیاء میں یہ زمانہ قدیم سے بہت ہی زیادہ غذائیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔تِل ایسی غذا ہے جو گوشت کے خواص کی حامل ہے۔ یہ مختلف کھانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مٹھائیوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ تِل کی تین اقسام ہوتی ہیں۔ یہ سفید، کالے اور لال رنگ میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں کالے اور سفید تل زیادہ مشہور ہیں۔

بظاہر چھوٹے چھوٹے یہ بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ تِل وٹامنز، منرلز، قدرتی تیل، اور دیگر نامیاتی مرکبات جیسے کیلشیئم، آئرن، میگنیشیئم، فاسفورس، میگنیز، کاپر، زنک، فائبر، تھیامن، وٹامن بی سکس، فولیٹ، اور پروٹین سے لبریز ہوتے ہیں۔
 

image

تِل ذیابیطس، بلڈپریشر، کینسر، ہڈیوں کی کمزوری، جلد کو پہنچنے والے نقصانات، دل کی بیماریوں، منہ کی بیماریوں اور کشیدگی سے بچاتا ہے اور جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرتا ہے

۔تِل بھی ڈرائے فروٹ کاحصہ سمجھے جاتے ہیں۔ کالے تلوں کا تیل سب سے بہتر اور ادویات کے لئے موزوں ہوتاہے۔

تِل کے صحت بخش فوائد:
سفید تِل میں کیلشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لئے جو کیلشیئم کی کمی کا شکار ہوں انھیں چاہئے کہ وہ سفید تِل کے ذریعے اپنی کیلشیئم کی کمی کو پورا کریں۔ لیکن بہت زیادہ نہ کھائیں۔وہ بھی نقصان دہ ہے۔
 
image


تِل جلد کو نرم وملائم رکھتے ہیں ۔یہ اندرونی طور پر ہونے والی خراش کو ختم کر کے سکون پہنچاتے ہیں۔

تِل بواسیر کے مرض میں بھی مفید ہیں۔ تِل پانی کے ساتھ گرائنڈ کر کے خونی بواسیر کے علاج کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے کالے تِل بہترین ہیں کیونکہ ان میں آئرن کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اگر کالے تل نیم گرم پانی میں بھگو کر گرائنڈ کر کے چھان کر اس میں دودھ ملا کر پیا جائے تو چند روز میں خون کی کمی دور ہوجاتی ہے۔

تِل میں موجود اہم معدنیات اور وٹامنز کینسر کی تمام اقسام سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

موٹے ہونے کے خواہشمند افراد تِل کو بادام اور خشخاش کے ساتھ کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں۔
 

image

بچوں کے بستر پر پیشاب کرنے کی عادت چھڑوانے میں تِل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے لئے آپ تِل کے لڈو یا تِل کی چِکی کا استعمال عمل میں لاسکتے ہیں۔

تِل اور السی کے بیج ہم وزن تقریباً دوچمچ لے کر ایک چٹکی نمک اور تھوڑا سا شہد ملاکر روزانہ کھانے سے نمونیہ اور دمہ کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔

آدھا چمچ پسے تِل نیم گر م پانی کے ساتھ دن میں دو بار کھانے سے حیض کے مسائل جیسے شدید درد اور حیض کی کمی وغیرہ دور ہوجاتی ہے۔

تِل میں موجود وافر کیلشیئم کے باعث ہڈیوں کے مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
 
image

نظامِ ہاضمہ کے لئے بہترین ہیں۔ ان میں فائبر پایا جاتا ہے جو قبض سے محفوظ رکھتا ہے۔

ان میں میگنیشیئم پایا جاتا ہے جس کے باعث ذیابیطس کے خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔

تِل انرجی اور میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں۔

اس میں پائے جانے والے اہم اجزاء کے باعث بالوں اور جلد کے لئے بہترین ہیں۔

یہ دل کے نظام کی کیشدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بشکریہ (سائرہ شاہد - ایچ ٹی وی)
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Sesame seeds come from a plant. They grow in plant form, from the ground, like most other seeds. They've been around for thousands and thousands of years. They are very small, only around 3 millimeters long. Sesame seeds come in a variety of colors including black, brown and golden.