تاریخ میں پہلی بار پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ “ محنت کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی“- محنت٬ قابلیت اور سچی لگن کے بل بوتے پر یہ ٹیم فرش سے عرش پر جاپہنچی- گزشتہ کلی سالوں سے ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے آرہے ہیں- ہم نے اس ٹیم کو بری طرح ہارتے بھی دیکھا ہے اور خوب محنت کر کے جیتتے ہوئے بھی-
 

image

ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں- یہی وجہ ہے کہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنا محض ایک خواب تھا جو اب حقیقت میں تبدیل ہوچکا ہے-

قسمت کی دیوی پاکستان ٹیم پر خوب مہربان ہوئی- اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس عالمی درجہ بندی میں بھارت کا بڑا کلیدی کردار ہے- گزشتہ روز سابق عالمی نمبر ون ٹیم بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا- میچ کے چوتھے دن خراب موسم کے باعث کوئی گیند نہ پھینکی جاسکی- میچ کے پہلے روز صرف 22 اوور کھیلے گئے جس میں میزبان ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے-

اس صورتحال میں یہ میچ ڈرا ہوگیا- بےنتیجہ میچ کے باعث ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود پاکستان بھارت سے ٹاپ پوزیشن چھیننے میں کامیاب ہوگیا- بھارت کو اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے سیریز میں کم سے کم 0-3 سے برتری درکار تھی- لیکن چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں وہ اپنا اعزاز برقرار نہ رکھ سکی-
 

image


اور یوں پاکستان ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن پر آگئی جو کہ بلاشبہ پاکستان کرکٹ کی ایک بڑی کامیابی ہے-

ہماری دعا ہے کہ پاکستان ٹیم اسی طرح کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی رہے- آمین

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan have risen to No. 1 in the ICC's Test rankings for the first time. They took the top position from India, following India's washed out Test against West Indies in Trinidad. Pakistan had moved to No. 2 on the table last week, after drawing the Test series in England 2-2 and after Australia were whitewashed 3-0 in Sri Lanka.